لاہور (خصوصی رپورٹ) رکن قومی اسمبلی اور ضیاءالحق شہید فاﺅنڈیشن کے سربراہ محمد اعجاز الحق نے گزشتہ روز خبریں گروپ کے چیف ایڈیٹر ضیا شاہد کو اپنی کتاب ”شہید وفا“ پیش کی جو ان کے والد جنرل محمد ضیاءالحق کے حوالے سے ہے۔ کتاب شہید صدر کے حوالے سے مختلف شخصیات کی آراءکے حوالے سے ہے۔ کتاب کے پانچ باب ہیں۔ پہلے باب میں جنرل ضیاءالحق کے اقربا، دوسرے میں مذہبی رہنماﺅں اور اساتذہ، تیسرے میں صحافتی وادبی شخصیات، چوتھے میں سیاسی، عسکری اور سماجی شخصیات جبکہ پانچویں باب میں غیرملکی شخصیات کے علاوہ معتبر عالمی اخبارات وجرائد کی آراءشامل ہیں۔ یہ کتاب کے آخر میں انہیں منظوم ہدیہ عقیدت بھی پیش کیا گیا ہے۔ 425 صحفات پر مشتمل یہ کتاب ضیاءالحق شہید فاﺅنڈیشن نے شائع کی ہے۔