تازہ تر ین
khabrain.jpg

سابق وزیر اعظم کی اولاد کے بینک اکاﺅنٹس منجمد

اسلام آباد:انسداد منشیات کورٹ نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کے بینک اکاونٹس منجمدکر دیئے،تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات کورٹ میں ایفیڈرین کوٹہ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے اینٹی نارکوٹکس فورس کی درخواست پرعلی موسیٰ گیلانی اور سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین کے بینک اکاﺅنٹس منجمد کر دیئے ،علی موسیٰ گیلانی کا کہنا تھا کہ میرے اکاو¿نٹ میں پٹرول کیلئے صرف لاکھ روپے پڑے تھے،سابق وزیراعظم کے صاحبزادے نے مقدمے میں بریت کی درخواست دائر کر دی جبکہ مخدوم شہاب الدین نے نعیم بخاری کی بطور وکیل خدمات حاصل کر لیں،عدالت نے کہا کہ اے این ایف کی محکمانہ کارروائی کی رپورٹ آئندہ سماعت پر جمع کرائی جائے ،انسداد منشیات کی عدالت نے مقدمہ کی سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کر دی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv