تازہ تر ین
elections-voting (1)

این اے 120:ضمنی انتخابات بارے اہم فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نا اہل ہونے کے بعد خالی ہونے والی سیٹ این اے 120 پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 17 ستمبر کو ہو گی۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق این اے 120 کا ضمنی انتخاب فوج کی زیر نگرانی کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت دفاع کو خط لکھا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں پولیس اور رینجرز کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv