تازہ تر ین
ch nisar ali khan

لاہور دھماکہ کے بعد چوہدری نثار کی سیاسی پریس کانفرنس ملتوی

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ لاہور دھماکے کے بعد میرے لئے ممکن نہیں کہ میں سیاسی گفتگو کروں۔پنجاب ہاؤس میں مختصر پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کل صحت کی خرابی کے باعث پریس کانفرنس نہ کرسکا جب کہ میری پریس کانفرنس انتہائی اہم تھی لیکن لاہور دھماکے کے بعد میرے لیے سیاسی بات کرنا ممکن نہیں، جن معاملات پر بات کرنا تھی انہیں منسوخ نہیں ملتوی کررہا ہوں۔وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ مجھے جو کچھ کہنا ہے وہ پریس کانفرنس میں ہی کہوں گا اس لئے گزارش ہے کہ اس پر قیاس آرائی نہ کی جائے۔وفاقی وزیر داخلہ نے لاہور دھماکے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پریس کانفرنس ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ لاہور دھماکے کے بعد میرے لئے ممکن نہیں کہ میں سیاسی معاملات پر گفتگو کروں، اس وقت تمام تر توجہ متاثرہ خاندانوں پر ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv