لاہور (خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سرکاری سکول کے طلبہ کو ایک کروڑ 37لاکھ مفت سکول بیگز دینے کی اصولی منظوری دے دی۔ بیگز کی خریداری کیلئے 82کروڑ کے فنڈز کی خصوصی سمری کے ذریعے منظوری لی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں پہلی‘ چھٹی اور آٹھویں جماعت کے بچوں کو سکول بیگز دیئے جائیں گے جس کیلئے 82کروڑ کے فنڈز درکار ہیں جنہیں وزیراعلیٰ سے خصوصی سمری کے ذریعے منظور کرایا جائے گا۔