تازہ تر ین

اہم رکن پارلیمنٹ 14روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل, اہم وجہ سامنے آگئی

مظفر گڑھ (نمائندہ خبریں) عدالت نے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کو ڈینگا کینال کھولنے کے حوالے سے مقدمہ میں ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ انہیں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو مظفر گڑھ میں ڈینگا کینال کھولنے پر گرفتار کر کے آج علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل ملتان بھیج دیا۔ پولیس نے جمشید دستی کو گزشتہ رات ساتھی سمیت اسلام آباد سے مظفر گڑھ جاتے ہوئے لیہ کے قریب گرفتار کیاتھا۔ یاد رہے کاشت کاروں کی نہری پانی کی بندش کی شکایت پر جمشید دستی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مظفر گڑھ میں 28 مئی کو ہیڈ کالو کے علاقہ میں ڈینگا کینال کو غیر قانونی طور پر کھول دیا تھاجس کے بعد محکمہ انہار نے تھانہ قریشی میں ان پر مقدمہ درج کروا کر ایف آئی آر سیل کروا دی تھی۔ پولیس کے مطابق محکمہ انہار نے جمشید دستی کو مذکورہ گیٹ کھولنے سے منع کیا تھا جو گذشتہ کئی ماہ سے بند تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv