تازہ تر ین

بجلی سے محروم 20ہزار سکولوں کیلئے بڑا منصوبہ تیار

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فروغ تعلیم کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات اور جاری تعلیمی پروگراموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو جدید علوم سے آراستہ کر کے ترقی و خوشحالی کی منزل حاصل کریں گے- پنجاب حکومت نے علم کی کرنیں صوبے کے کونے کونے میں بکھیرنے کےلئے انقلابی نوعیت کے اقدامات کئے ہیں-2018ءتک بچوں کے سکولوں میں 100فیصد داخلہ کا ہدف حاصل کیا جائے گا اور حکومت کے تعلیمی پروگراموں کے باعث اب کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا-انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے باعث سکولوں میں اساتذہ اور طلبا کی حاضری میں نمایاں بہتری آئی ہے-40ارب روپے کی لاگت سے 52ہزار سے زائد سکولو ںمیں بنیادی سہولتیں فراہم کی گئی ہیںجبکہ مخدوش عمارتوں کی دوبارہ تعمیر پر 16ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں اوراربوں روپے کی لاگت سے سکولوں میں 36ہزار اضافی کمرے تعمیر کئے جا رہے ہیں اوران اضافی کمروں کی تعمیر سے طلبا وطالبات کو حصول تعلیم کے لئے بہترین سہولتیں ملیں گی-انہوں نے کہا کہ6ہزار سے زائد سکولوں میں کمپیوٹر لیبز فراہم کی گئی ہیںجبکہ طلبا وطالبات کو شفاف عمل کے ذرےعے لاکھوں لیپ ٹاپ فراہم کئے گئے ہیںاور رواں برس لاکھوں مزید لیپ ٹاپ فراہم کئے جائیں گے جبکہ صوبے کے سکولوں میں ٹیبلٹ بھی فراہم کئے جا رہے ہیں-انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ہر سطح پر میرٹ اور شفافیت کی پالیسی کو اپنایاہے-2لاکھ 20ہزار اساتذہ صرف اور صرف میرٹ کی بنیادپر بھرتی کئے گئے ہیںاوراس سا ل مزید 80ہزار اساتذہ بھرتی کئے جا رہے ہیں-باصلاحیت اور قابل اساتذہ ہی قوم کے نونہالوں کو بہتر اندازسے زیور تعلیم سے آراستہ کرتے ہیں اوراسی مقصد کے پیش نظرصرف میرٹ اور میرٹ کی بنیاد پر ہی باصلاحیت اساتذہ بھرتی کئے گئے ہیں-انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کے انتہائی غریب بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے 14دانش سکول قائم کئے گئے ہیں اوران سکولوں میں پسماندہ علاقوں کی خاک آلود گلیوں کے بچے اور بچیوں کو معیاری تعلیم مفت فراہم کی جا رہی ہے-علم ودانش کے ان گہواروں نے پسماندہ ترین علاقوں میں تعلیمی انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے-وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ مالی مشکلات سے دوچار ذہین بچوں کی تعلیم کاایک اور انقلاب آفرین اقدام ہے اور جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے تعلیمی فنڈ سے اب تک ایک لاکھ 75ہزار سے زائد طلبا و طالبات فیض یاب ہوئے ہیں-پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کے ذرےعے غریب گھرانوں کے بچے اور بچیاں ملکی و غیر ملکی اعلی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور اس فنڈ کی بدولت ہزاروں بچے ڈاکٹرز ، انجینئرز، بینکرز بن کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں-خادم پنجاب زیور تعلیم پروگرام کے تحت پنجاب کے 16اضلاع میں میٹرک تک کی طالبات کا ماہانہ وظیفہ ایک ہزار روپیہ کردیا گیاہے-سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کو وظیفہ کی فراہمی کے اس پروگرام پر ہر سال 4ارب روپے سے زائد خرچ ہورہے ہیں اور خادم پنجاب زیور تعلیم پروگرام سے ان اضلاع کی 4لاکھ 62ہزار طالبات مستفید ہورہی ہیں-پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے ذریعے بھی انتہائی کم وسیلہ خاندانوں کے بچوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں-پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کی ووچر سکیم کے تحت صوبے کے 22لاکھ طلبا وطالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں-ہر سال سرکاری سکولوں میں طلبا وطالبات کو مفت کتابوں کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے-87ہزار سے زائد بچوں کو بھٹوںسے نکال کر سکولو ں میں لایا گیاہے-جن ہاتھوں میں پہلے مٹی اور گارا تھا اب ان ہاتھوں میں قلم اور کتاب ہے اور ان بچوں کو مفت یونیفارم ، بیگز ،کتابوں کے علاوہ ایک ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جا رہاہے-تقریبا 3لاکھ طلبا وطالبات کو میرٹ کی بنیاد پر سولرلیمپس فراہم کئے گئے ہیں-پنجاب حکومت نے بجلی سے محروم 20ہزار سکولوں کو شمسی توانائی پرمنتقل کرنے کا پروگرام ترتیب دیا ہے-بجلی سے محروم ان سکولوں کو سولر پینلرز کے ذرےعے روشن کرنے کا پروگرام اسی سال مکمل کیا جائے گا-پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے بھی شاندار پروگرام پر عمل ہورہاہے-پوزیشن ہولڈرز کو نقد انعامات کے علاوہ بیرون ممالک تعلیمی دوروں پر بھی بھجوایا جاتاہے -حکومت پنجاب کے تعلیمی پروگراموں کی خوبی یہ بھی ہے کہ ان میں تما م اکائیوں کے طلبا وطالبات شامل ہیں-حکومت کے تعلیمی پروگراموں میں پاکستان کی تمام اکائیوں کی شمولیت سے قومی وحدت مضبوط ہورہی ہے-وزیر اعلی نے کہا کہ ہمارا ہر قدم فروغ تعلیم کے لئے اٹھ رہاہے-قوم کے نونہالوں کی تعلیم و تربیت کے لئے وسائل کی فراہمی اخراجات نہیں سود مند سرمایہ کاری ہے – اس لئے حکومت قوم کے مستقبل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے وسائل میں کمی نہیں آنے دے گی-صوبائی وزراءرانا مشہود احمد، سید علی رضا گیلانی ، مشیر عمر سیف، چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن انجینئر قمر السلام ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز ،ماہرین تعلیم اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مستونگ میں لک بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے حادثے میںجاؓں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یاربی کیلئے دعا کی ہے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv