اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) حکومت نے حالیہ مہنگائی کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی ایک بار پھر اضافے کیلئے کمرکس لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں دو روپے اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 75 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 13 روپے فی لٹر اضافے سفارش کی گئی ہے۔گزشتہ ماہ بھی حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 52 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ اوگرا نے پٹرولیم منصوعات میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کردی، تاہم قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزارت خزانہ دے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ آج جمعہ کی شام تک قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے گی۔