Tag Archives: zardari

شہباز شریف پختونوں کا حصہ کھارہے ہیں، آصف زرداری

مالاکنڈایجنسی(ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف پختونوں کا حصہ کھارہے ہیں اور ان کے پیٹ سے لوٹا ہوا پیسہ نکلواو¿ں گا۔مالا کنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مالا کنڈ اور سوات میں جب جنگ چھڑی تو ہم نے یہاں کے شہریوں کو سنبھالا اور عوام کی مدد سے پاکستان کا جھنڈا لہرایا، آنے والی حکومت میں بی بی کارڈ کو دگنا کریں گے جب کہ فاٹا کے لیے بی بی نے ہمیشہ آواز اٹھائی اور ہم اب فاٹا کو خیبر پختونخوا کا حصہ بنائیں گے۔ ہمیں پتا تھا کہ پختون اپنی شناخت چاہتے ہیں، ہم نے سی پیک خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے لیے بنوایا تھا مگر جاتی امرا والے ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں کو اس منصوبے کی سمجھ ہی نہیں، یہ صرف جنگلا بس بنانا جانتے ہیں انہیں عوام کی ضرورتوں کا کچھ پتہ نہیں اور نہ انہیں عوام کی فکر ہے۔ عطاآباد کا راستہ نہ بناتے تو سی پیک کیسے بنتا۔آصف زرداری نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب یہ پاکستان کسی کے باپ کا ملک نہیں، یہ لٹیرے جو ملک لوٹ کر لے گئے ہیں، حکومت میں آکر ان کے پیٹ سے پیسہ نکالیں گے اور یہ سارا مال عوام کو ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ضیاالحق کے شاگرد ہیں اس لئے اس ہی کی سیاست لے کر آگے چلے ہیں، بچے بچے کی زبان پر ”گو نواز گو“ کا نعرہ ہے، تم کتنے بچوں کو جیلوں میں ڈالو گے، موجودہ حکومت کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں اور ان کی خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے جس سے بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین نے کہا کہ میاں صاحب جب جیل میں تھے تو رو رو کر ان کی حالت خراب تھی، معافی نامے لکھ کر جدہ کے محل چلے گئے، میں نے گڑھی خدابخش میں عوام کی خدمت کی قسم اٹھائی ہے، بدین میں کہا تھا کہ اب تمام صوبے اسلام آباد سے نیا چارٹر چاہتے ہیں، میں اپنے کارکنوں کو چھوڑ کر کہیں نہیں جاسکتا اور اگر وقت آیا تو اپنے کارکنوں کے ساتھ ہی شہید بھی ہونا ہے، میرا وعدہ ہے کہ پاکستان کو امیر ملک بناکر دوں گا اور میں نے پہلے بھی اپنے تمام وعدوں کو پورا کیا ہے۔آصف زرداری نے مزید کہا کہ شہباز شریف پختونوں کا پیسہ کھارہے ہیں، لیویز جان ہتھیلی پر رکھ کر لڑرہے ہیں مگر یہ تنخواہ نہیں دیتے، پختون جہاں بھی چاہیں رہیں پورا پاکستان ان کا ہے،لاکھوں پختونوں کے شناختی کارڈ بلاک کردیے لہذا پختون کھڑے ہوجائیں اور حکمرانوں سے اپنا حق لیں۔

کاغذی شیروں اور بلے والوں کی حالت خراب زرداری کا بھٹو کی برسی پر اہم اعلان

گڑھی خدا بخش(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہم اس سال الیکشن کے لیے تیار ہیں اور ان کا مقابلہ کریں اور عوام سے وعدہ ہے کہ اگلی حکومت ہم بنا کردکھائیں گے۔گڑھی خدا بخش میں پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 38 ویں برسی کی تقریب کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ شہید بھٹو نے پاکستان کو نیوکلیئر پروگرام دیا لیکن یہ لوگ کہتے ہیں کہ پاکستان کو نیوکلیئرطاقت نواز شریف نے بنایا، ذوالفقار بھٹو کے ساتھ بہت زیادتیاں ہوئیں ہیںجب کہ بی بی صاحبہ نے کبھی اپنی بات نہیں کی ہمیشہ پاکستان کے بارے میں سوچا۔ انہوں نے کہا کہ صرف 15 دن پنجاب میں بیٹھا تو کاغذی شیروں اور بلے والوں کا حال خراب ہوگیا، پنجاب کے ہر ضلع میں جاو¿ں گا، دیکھنا سارے پیٹو بھاگیں گے۔سابق صدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی پر میلی نظر رکھنے والوں سے پہلے ڈرے نہ اب ڈریں گے، ہم اس سال الیکشن کے لیے تیار ہیں اور ان کا مقابلہ کریں گے، عوام سے وعدہ ہے کہ اگلی حکومت ہم بنا کردکھائیں گے، اس بار اپوزیشن میں رہ کر تھوڑے بندوں سے چیرمین سینیٹ بنالیا تو اگلی بار وزیراعظم بھی بنا کر دکھاو¿ں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کے فیصلے کا آنے کا انتظار کررہے ہیں، ہم نہیں سمجھتے پاکستان میں کبھی بھی انصاف ہوا ہے، ہمارے ساتھ ہر دور میں ظلم وزیادتی ہوتی رہی ہیں لیکن آج دیکھنا ہے کہ ان کے ساتھ کیا ہوتا ہے اور کیا نہیں ہوتا ہے۔آصف زردری کا کہنا تھا کہ آج صرف بجلی د±گنی مہنگی نہیں ہوئی بلکہ پانی کی بھی قلت ہوگئی ہے، عوام کے پاس بجلی اور پانی نہیں ہے اور یہ لوگ بہتر طرز حکمرانی کے دعوے کررہے ہیں۔

بینظیر کے قتل اور وزیر اعظم بارے زرداری کے اہم انکشاف

ملتان (ویب ڈیسک) گفتگو کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہمیں سیکورٹی ملے یا نہ ملے ہم ضرور نکلیں گے۔ہم پنجاب لینگے۔اور پورا پنجاب لینگے ۔پاناما کیس پر زرداری کا کہنا تھا کہ یہ غائب کا علم ہے البتہ بی بی نے ایک بار ضرور کہا تھا کہ پتہ نہیں کیا ہے میاں صاحب کے خلاف اور ہمارے حق میں کبھی بھی فیصلہ نہیں آیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق صدر سابق جج تھا وہ خود صدر بننا چاہتا تھا ۔اس کو بس اتنا بولوں گا شرم کرو۔