Tag Archives: who is this

ملالہ یوسف زئی اور لبنان کی فحش اداکارہ بارے نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا

نیو یارک لبنان سے تعلق رکھنے والی فحش اداکارہ میا خلیفہ نے سوشل میڈ یا پر اپنا موازنہ نو بل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی سے کردیا جس کے باعث انٹر نیٹ پر تہلکہ مچ گیا ۔تفصیل کے مطابق کچھ عرصہ قبل ملالہ یوسف زئی کی جینز پہنے تصویر نے سوشل میڈ یا پر ہنگامہ برپا کردیا تھا ،اس تصویر پر بعض سوشل میڈ یا صارفین نے ملالہ یوسف زئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں میاخلیفہ سے تشبیہہ دی تھی ۔اس دوران بعض لوگ ملالہ یوسف زئی کو میا خلیفہ بھی سمجھ بیٹھے تھے ۔اس پر فحش اداکارہ میا خلیفہ بھی میدا ن میں آگئیں اور انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ایک تصویر شیئر کر کے لکھا کہ جب میڈ یا آوٹ لیٹس ملالہ کو غلطی سے میا خلیفہ بنا دیں ۔میا خلیفہ کی جانب سے اس متنازعہ پوسٹ پر لوگوں نے انہیں خوب تنقید کا نشا نہ بنا یا اور یہ پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر بھی زور دیا۔

 

نئے وزیراعظم کیلئے 2,4نہیں کتنے امیدوار میدان میں ….دیکھئے اہم خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے عہدے کے لیے اپوزیشن جماعتیں کسی ایک امیدوار پر متفق نہ ہوسکیں جس کی وجہ سے اب اس منصب کے 6 امیدوار میدان میں آگئے ہیں۔پارلیمنٹ میں موجود اپوزیشن جماعتیں مسلم لیگ (ن) کے مد مقابل اپنا کوئی متفقہ امیدوار سامنے لانے میں ناکام ہوگئی ہیں، جس کے بعد شاہد خاقان عباسی کے مقابلے میں اپوزیشن کے 5 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے تجویز کنندہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کرادئے۔ انہیں تحریک انصاف کے علاوہ مسلم لیگ (ق) کی بھی حمایت حاصل ہے، پیپلز پارٹی کی جانب سے خورشید شاہ اورسید نوید قمر نے وزارت عظمیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جب کہ قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی تیسری بڑی سیاسی جماعت ایم کیو ایم کی جانب سے کشور زہرہ نےکاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ اس کے علاوہ جماعت اسلامی کے صاحب زادہ طارق اللہ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ جانچ پڑتال کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔

”پنجاب پولیس مقابلے میں مارنا چاہتی تھی “ممبر قومی اسمبلی کا انکشاف

ملتان،مظفر گڑھ(بیورو رپورٹ) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس مجھے جعلی مقابلے میں مارنا چاہتی تھی، عدالت نے مجھے حکومتی بربریت سے بچا لیا رہائی کے بعد عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی اپنے آبائی علاقے مظفر گڑھ پہنچ گئے جہاں پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ جمشید دستی نے میڈیا سے گفتگو کی اور ایک بار پھر الزام دہراتے ہوئے کہا کہ جیل میں مجھ پر سانپ اور چوہے چھوڑے گئے اور میرا جرم صرف جرم اتنا تھا کہ نواز شریف کے سامنے گو نواز گو کے نعرے لگانا تھا۔نواز شریف کو ہتھکڑی لگے گی اور پورا خاندان جیل میں جائے گا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پنجاب پولیس مجھے جعلی مقابلے میں مارنا چاہتی تھی لیکن عدالت نے مجھے حکومت کی بربریت سے بچایاہے۔ اس موقع پر جمشید دستی نے آئندہ عام انتخابات کے بعد شادی کرنے کا اعلان بھی کیا ۔دریں اثناءرکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی سے ملک کی تقدیر بدلنے والی ہے ¾ عوام ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب کرے گی۔رہائی کے بعد ملتان اور مظفر گڑھ میں میڈیا سے بات کرنے پر جمشید دستی نے کہاکہ جے آئی ٹی سے ملک کی تقدیر بدلنے والی ہے، نواز شریف اور شہباز شریف نے ملک کو 4 بجٹ دے کر لوٹا اب پانچواں بجٹ بھی عوام دشمن ہے۔ اب ان کا وقت آچکا ہے جو اربوں ڈالر چھپائے ہوئے ہیں وہ سب سامنے لائیں گے اور عوام ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب کرے گی۔جمشید دستی نے کہاکہ میرا قصور یہ تھا کہ میں نے 26 مئی کو ملک دشمن بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دی تھیں، تخت لاہورکے خلاف اور سرائیکی صوبے کی آواز اٹھائی اس لئے جیل جانا پڑا تاہم کرپٹ حکمرانوں کے سامنے نہیں جھکوں گا اور الگ صوبے کی تحریک چلاو¿ں گا۔انہوں نے کہاکہ رانا ثناءاللہ سمیت پولیس افسران کے خلاف انشااللہ عدلیہ ضرور کاروائی کرےگی جبکہ عدلیہ نے مکمل انصاف کیا جس پر ان کا شکرگزارہوں،عمران خان سمیت وکلا، سرائیکی وسیب اور شی میل ایسوسی ایشن کا بھرپورشکریہ ادا کرتاہوں۔جمشید دستی نے کہا کہ میں نے والدہ کی نافرمانی کی جس کی وجہ سے جیل گیا ۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ آئندہ الیکشن کے فوری بعد شادی کروں گا، ادا کارہ میرا میرے معیارکی نہیں لہذا اچھے خاندان میں شادی کروں گا ¾ شادی پر بھی نواز شریف اور شہباز شریف کو دعوت نہیں دوں گا۔

جے آئی ٹی ممبران کی بولی لگانے کا انکشاف

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی نے رپورٹ میں حکومت کا پول کھول دیا ہے، جعلی کاغذات پیش کئے جارہے ہیں، ریکارڈ میں ٹمپرنگ یہ ہورہی ہے، نواز شریف جے آئی ٹی میں پیش ہونے سے پہلے مستعفی ہوں، نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شریف خاندان یہ ہر حربہ استعمال کررہا ہے، جے آئی ٹی ممبران کو خریدنے کی کوشش کی گئی۔ ناکامی پر ڈرایا دھمکایا جارہا ہے، گھر والوں، بچوں کو ڈرایا جارہا ہے۔ رینجرز جے آئی ٹی ممبران کے گھروں کی حفاظت کیلئے پہنچ گئی ہے، سکیورٹی چوراچکوں کو نہیں بلکہ ملک کیلئے وقت کے فرعونوں سے ٹکرانے والوں کو دی جانی چاہئے، شریف خاندان نے ابھی تک منی ٹریل کا ایک بھی کاغذ پیش نہیں کیا۔ کاغذات ان لوگوں نے دکھانے نہیں، قطری نے پاکستان آنا نہیں تو ظاہر ہے کہ فیصلہ ان کے خلاف ہی ہوگا، نومبر میں الیکشن دیکھ رہا ہوں ن لیگ میں ایک بڑا گروپ ان کو چھوڑنے والا ہے۔ عید کے بعد تمام اپوزیشن اکٹھی ہوگی، عمران خان دھرنا پلس کال دینگے، جس میں ان کا ساتھ دوںگا، شیخ رشید نے کہا کہ عید کے بعد گو نواز گو تحریک چلے گی، سپریم کورٹ کو سپورٹ کرنے کیلئے تحریک چلائی جائیگی۔ کرپٹ لیڈر شپ کو دنیا میں کہیں عزت نہیں ملتی جس کی مثال قوم نے نواز شریف کے دورہ سعودی عرب میں دیکھ لی، نواز شریف اکیلے باہر جانے سے ڈرتے ہیں اس لئے اب یہ جنرل باجوہ کو ساتھ لیکر گئے ہیں، ملک کو بچانا ہے تو جے آئی ٹی رپورٹ پبلک کرنا ہوگی، یقین ہے کہ جے آئی ٹی عزت کیلئے جئے گی اور اپنے بچوں کیلئے بڑا نام چھوڑ کر جائے گی۔