Tag Archives: v

نیب ریفرنسز؛نوازشریف آج احتساب عدالت میں پیش ہوں گے

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف آج احتساب عدالت میں پیش ہوں گے جہاں ان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔نواز شریف آج احتساب عدالت میں پیش ہوں گے جہاں ان کے خلاف دائر تین نیب ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی اور سابق وزیر اعظم پر فرد جرم عائد کی جائے گی، احتساب ریفرنسز نوازشریف، ان کے بچوں حسن، حسین، مریم نوازاورکیپٹن صفدرعباسی کے خلاف ہیں جب کہ عدالت نے نواز شریف کو ریفرنسز کی نقول بھی فراہم کررکھی ہیں۔نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقعے پر جوڈیشل اکیڈمی  کے باہرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔احتساب عدالت کا کنٹرول پاکستان رینجرز نے سنبھال لیاہے،  پولیس ، رینجرز اور ایف سی کے ایک ہزار جوان تعینات ہیں، جب کہ جوڈیشل اکیڈمی آنے والے راستوں کو سیل کردیا گیا  ہے، عمارت کے ارد گرد خاردارتاریں بچھائی گئی ہیں اور جوڈیشل اکیڈمی میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ آج بند ہے، میڈیا نمائندوں کواندرداخل ہونے کے لئے خصوصی پاسزجاری کیے گئے ہیں، احتساب عدالت میں سماعت 9 بجے شروع ہوگی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سماعت کریں گے۔مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ظفر الحق اور مائزہ حمید جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے ہیں تاہم انہیں احاطہ عدالت میں داخل ہونے سے روک دیا گیا جب کہ رینجرز کے بریگیڈئیرکے احکامات پرمیڈیا نمائندگان کو بھی باہر نکال دیاگیا ہے، دوسری جانب رجسٹرار کا کہنا ہے کہ ہم نے میڈیا کو داخلے سے نہیں روکا میڈیا کو اندرجانے کی اجازت ہے۔سیکیورٹی کے پیش نظراحتساب عدالت کے باہر واٹر کینن بھی منگوالیے گئے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمنٹنے کے لیے پولیس اہلکاروں کو آنسو گیس شیل فراہم کردئیے گئے ہیں۔

شادمان میں پولیس مقابلہ ،4ڈاکو ہلاک ،خوفناک انکشافات

لاہور (کرائم رپورٹر) شادمان کے علاقہ میں اہلخانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنانے والے چار ڈاکو پولیس مقابلہ کے دوران پار جبکہ 18 سالہ راہگیر گولی لگنے سے زخمی جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ پولیس اور ڈاکوﺅں کے درمیان تین گھنٹے تک جاری ، پولیس مقابلے سے علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیل کے مطابق شادمان 669 اے ون کے رہائشی بابر خان اور احمد خان کے گھر رات گئے چار ڈاکو داخل ہوگئے۔ اور اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو ایک کمرہ میں بند کرکے لوٹ مار شروع کردی۔ چاروں ڈاکو لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ اس دوران دوسرے کمرہ میں موجود احمد خان نے رات گئے 15 پر کال کردی جونہی ڈاکو فرار ہو رہے تھے کہ گشت پر معمور پولیس کی گاڑی موقع پر پہنچ گئی جنہیں دیکھتے ہی ڈاکوﺅں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو دوبارہ گھر میں داخل ہوگئے اور گھر میں موجود اہلخانہ کو ڈھال بناتے ہوئے پولیس سے مقابلہ شروع کردیا۔ پولیس اور ڈاکوﺅں کے درمیان تقریباً تین گھنٹے تک جاری فائرنگ کے باعث علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ قریبی رہائشی خوفزدہ ہو کر دبک گئے۔ ملزمان کی طرف سے فائرنگ کا سلسلہ بند ہونے پر پولیس نے قریب جا کر دیکھا تو چاروں کی نعشیں خون میں لت پت پڑی تھیں جبکہ ایک راہگیر 18 سالہ عبداللہ گولی لگنے سے معمولی زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ پولیس کے شیرجوان معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکوﺅں کے کپڑوں کی تلاشی کے دوران جیب سے ملنے والے کاغذات اور موبائل فون پولیس نے قبضہ میں لے لیے ہیں جن کی مدد سے ہلاک ہونے والے ڈاکوﺅں کی جلد شناخت ہو جائے گی۔ پولیس کے مطابق ڈاکو کار نمبر ایف بی 450 پر آئے تھے جسے قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔

پانامہ کیس کی سماعت مکمل کیا فیصلہ آیا ،دیکھئے خبر

اسلام آباد ( اپنے سٹاف رپورٹر سے )جے آئی ٹی رپورٹ پر پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سماعت کے دوران فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد مقدمے کا فیصلہ محفوظ کر لیا جو بعد میں مناسب وقت پر سنایا جائے گا .عدالت نےوزیر اعظم کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے مزید دستاویز پیش کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ مزید استدعا سننے کی صلاحیت نہیں ہے۔عدالت نے کہا کہ ہم پہلے ہی نااہلی کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں ۔’’گارنٹی دیتے ہیں نااہلی کا معاملہ زیر غور لائیں گے اور فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہو گا ‘‘۔دیکھنا ہو گا جے آئی ٹی رپورٹ کا ایسا کونسا مواد ہے جس پر فیصلہ دیا جا سکتا ہے۔اپنا 20اپریل والا فیصلہ بھی پتا ہے اور دلائل بھی سن لیے ہیں ، اپنے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔وزیر اعظم نے اثاثے ظاہر نہ کیے تو نااہلی کا معاملہ آئے گا ۔وزیر اعظم نے کہا اثاثے ہمارے ہیں ۔ ’’ہمارے میں ‘‘میں وزیر اعظم بھی آتا ہے۔  عدالت نے ریمارکس دیےکہ وزیراعظم نے پر اسرار ثبوت سپیکر قومی اسمبلی کو دیے ہمیں کیوں نہیں دیے،ہم ایک سال سے ان دستاویزات کا انتظار کر رہے ہیں۔سب کے بنیادی حقوق کا احساس ہے ، فریقین ایک دوسرے کو برا بھلا کہتے ہیں ،ہمیں کچھ نہ کہیں۔ جس چیز کی آئین نے اجازت نہ دی وہ نہیں کریں گے ۔انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے کیس کو روزانہ سنا ۔بہت زیادہ تفصیل دینا بھی کیس کو برباد کر دیتا ہے۔پراسیکیوٹر نیب چودھری اکبر ڈارنے عدالت کو بتایا کہ نیب نے حدیبیہ پیپر ملز کیس کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ایک ہفتے کے اندرسپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی جائے گی جس پر جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ آپ کا شکریہ ۔جسٹس اعجاز افضل خان نے کہا ہے کہ نا اہلی کیلئے مریم نواز کا نیلسن اور نیسکول کمپنی کی بینی فیشل ہونا کافی نہیں ہے بلکہ معاملہ کفالت کا آئے گا۔مریم نوا زکے زیر کفالت ہونے کے واضح شواہد نہیں ملے۔تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس عظمت سعید شیخ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے جے آئی ٹی رپورٹ پر پاناما عملدرآمد کیس کی پانچویں سماعت کی ۔ وزیرا عظم کے بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ اور اسحاق ڈار کے وکیل طارق حسن نے اپنے دلائل دیے جس کے بعد درخواست گزار تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری ، توفیق آصف اور شیخ رشید نے جواب الجواب دیے ۔نیب کے وکیل اورایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بھی اپنے دلائل مکمل کیے۔بینچ کے سربراہ جسٹس اعجا ز افضل نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا عوامی عہدہ رکھنے والے پر ملازمت کی پابند ی ہے؟ ججز پر تو آئین میں واضح پابندی موجود ہے جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ وزیرا عظم پر ایسی کوئی واضح پابندی عائد نہیں کی گئی۔

سماعت کے آغاز میں وزیر اعظم کے بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل میں کہا کہ ما ہرین نے غلطی والی دستاویز ات کا جائزہ لیا ، کسی بھی صورت جعلی دستاویز دینے کی نیت نہیں تھی ۔اکرم شیخ نے کل کہا ہے کہ غلطی سے یہ صفحات لگ گئے تھے ۔ یہ صرف ایک کلیریکل غلطی تھی ، اکرم شیخ کے چیمبر سے ہوئی ۔دوسرا مسئلہ چھٹی کے روز نوٹری کی تصدیق کا ہے ۔لندن میں معمول کا کام ہے چھٹی کے روز نوٹری تصدیق ہو جاتی ہے ۔ سوشل میڈیا پر کل عوام نے مجھے بہت سی لیگل فرمز کے بروشر بھیجے ۔عدالت نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر جے آئی ٹی رپورٹ کا خفیہ رکھا گیا والیم نمبر 10بھی کھول دیا۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے سلمان اکرم راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جس لا فرم کی دستاویزات آپ پیش کر رہے ہیں وہ تصدیق شدہ نہیں ۔وزیراعظم نے پر اسرار ثبوت سپیکر قومی اسمبلی کو دیے ہمیں کیوں نہیں دیے؟وزیر اعظم نے ”ہمارے اثاثے “ میں خود کو بھی شامل کیا تھا ۔شواہد کو تسلیم کرنا نہ کرنا ٹرائل کورٹ کا کام ہے۔پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر حدیبیہ پیپر مل پر اپیل دائر کر دی جائے گی جس پر جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیے کہ آپ کا شکریہ۔
بینچ کے سربراہ جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیے کہ کیا اس بات سے اتقاق کرتے ہیں کہ ریفرنس نیب کو بھجوا دیا جائے جس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ میرا جواب ہے کیس مزید تحقیقات کا ہے۔بچے اپنے کاروبار کے خود ذمہ دار ہیں ، قطری کو ویڈیو لنک کی پیشکش نہیں کی گئی ۔بچوں کو کاروبار کیلئے وسائل انکے دادا نے دیے ۔اگر بیٹا اثاثے ثابت نہ کر سکے تو ذمہ داری والدین پر نہیں آسکتی ۔ 2004ءتک حسن اور حسین کو سرمایہ ان کے دادا دیتے رہے ۔
جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیے کہ عوامی عہدہ رکھنے والوں کی آمدن اثاثوں کے مطابق نہ ہوں تو کیا ہوگا ؟یہاں معاملہ عوامی عہدہ رکھنے والوں کا ہے۔عوامی عہدہ رکھنے والے نے قومی اسمبلی اور قوم سے خطاب کیا تھا ۔ وہ اپنے عہدے کے باعث جواب دہ ہیں۔پبلک آفس ہولڈر نے قومی اسمبلی میں کہا یہ ہیں وہ ذرائع جن سے لندن فلیٹس خریدے۔ہم ایک سال سے ان دستاویزات کا انتظار کر رہے ہیں ۔مریم نواز بینی فشل مالک ہیں یہ کیپٹن صفدر نے گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا ۔ہوسکتا ہے اسحاق ڈار کے خلاف کارروائی شروع ہو جائے ، آپ حدیبیہ پیپر مل کیس میں شامل تھے ۔خدیبیہ پیپر ملز کیس میں اسحاق ڈار کے خلاف کافی مواد موجود ہے۔
سلمان اکرم راجہ کے دلائل مکمل ہونے کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وکیل طار ق حسن نے اپنے موکل کی جانب سے جمع کرائے گئے 34سالہ ٹیکس کا ریکارڈ پیش کرتے ہوئے دلائل میں کہا کہ عدالت میں دو جواب جمع کرائے ہیں۔ اسحا ق ڈار صرف سیاستدان نہیں پروفیشنل اکاوئنٹنٹ بھی ہیں۔ جے آئی ٹی نے اپنے طور پر بدنیتی ظاہر کی ۔ تین ذرائع سے یہ ریکارڈ جمع کیا ۔ آج تک اسحاق ڈار کے خلاف کچھ نہیں نکلا۔جے آئی ٹی بغیر ریکارڈ کیسے کسی نتیجے پر پہنچ سکتی ہے؟جس پر جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیے کہ قانون کے دائرے میں رہ کر لہروں کے خلاف تیرنا ہو تو تیر لیں ۔ اسحاق ڈار کے بارے بہت سا رامواد موجود ہے ، اتنا مواد ہے کہ قانونی چارہ جوئی شروع ہو سکتی ہے۔اتنا مواد موجود ہے اگر سامنے آگیا تو انکے لیے مشکل ہو گی۔ایک منٹ کو حدیبیہ کیس خارج ہونے کو تسلیم کر لیں تو بھی اسحاق ڈار کیخلاف کافی مواد ہے۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے طارق حسن کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ 5سال میں اسحاق ڈار کے اثاثے 9ملین سے بڑھ کر 837ملین کیسے ہو گئے ؟ اسحاق ڈار نے شیخ النیہان کے تین خطوط کے علاوہ کوئی دستاویزات نہیں دیں ۔ یہ آپکا کام تھا کہ لوجیکل دستاویزات ساتھ لف کر کے دیتے ۔جس چیز کی آئین نے اجازت نہ دی وہ نہیں کریں گے ۔انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے کیس کو روزانہ سنا ۔
تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے اپنے دلائل میں کہا کہ ثابت ہو گیا وزیر اعظم صادق اور امین نہیں رہے ۔ایف زیڈ ای کا چیئرمین ہونا ، تنخوا ہ ظاہر نہیں کی گئی ۔تقریر میں وزیر اعظم نے گلف سٹیل مل 33ملین میںفروخت ہونے کا کہا۔وزیر اعظم کو ہل میٹل اور حسین نواز سے تخائف آرہے ہیں ۔
جسٹس اعجاز افضل نے ریمارکس دیے کہ یہ حقیقت ہے اگر اثاثے ظاہر نہ کیے گئے تو بددیانتی کہلائے گی ۔ سوال یہ ہے کہ یہ ہمارا دائرہ اختیار ہو گا یا الیکشن کمیشن کا ۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا کہ تنخوا ہ لینے اور نہ لینے کے اثرات علیحدہ علیحدہ ہو نگے۔
درخواست گزار اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے دلائل میں کہا کہ وزیر اعظم مارکیٹنگ منیجر ہیں ، جے آئی ٹی کی سپر سیکس نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان رہنے کے قابل ہے، وزیر اعظم کے خلاف منی لانڈرنگ اور کرپشن کا ریفرنس بھیجا جائے ،۔ وزیر اعظم نے جے آئی ٹی والوں کو دھمکیاں دیں ۔ جس کی طرف دیکھو بے نامی دار ہے۔شریف فیملی پاناما سے اقامہ تک پہنچ گئی ۔ منی ٹریل مانگ مانگ کر عدالت تھک گئی ۔ صادق اور امین گلوبل تصور ہوتا ہے۔آج ڈبہ لے آئے ہیں توا یسے ڈبے میں چندہ ڈالتا ہوں ۔

درخواست گزاروں کے جواب الجواب مکمل ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا تاریخی فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جس کو سنائے جانے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

”شادی فائنل “مفاہمت کے جادو گر زرداری کا انوکھا کارنامہ

لاہور (نیٹ نیوز) ایک نجی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی پوزیشن مزید بہتر بنانے کیلئے آصف زرداری نے میر مرتضیٰ بھٹو کی بیوہ غنویٰ بھٹو سے مفاہمت کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ بھٹو اور زرداری خاندان کو جوڑنے کیلئے ابتدائی رابطے مکمل کرلئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں دونوں خاندانوں کے درمیان رشتے بھی طے ہوسکتے ہیں‘ جس کا اعلان 27 دسمبر کو بینظیر بھٹو کی برسی پر متوقع ہے۔ اس سلسلے میں میر مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو کو بھی پیپلزپارٹی کا حصہ بنایا جاسکتا ہے‘ جس پر غنویٰ بھٹو نے نیم رضامندی ظاہر کردی ہے۔ زرداری کے قریبی رشتہ دار نے بتایا ہے کہ صنم بھٹو جو کہ بے نظیر بھٹو کی بہن ہیں کی کوششوں سے آصف زرداری اور غنویٰ بھٹو بلاول اور فاطمہ کا رشتہ کروانے پر رضامند ہوئے ہیں جبکہ ذوالفقار بھٹو جونیئر کی شادی بختاور یا آصفہ سے بھی ہوسکتی ہے۔ زرداری نے غنویٰ بھٹو کو حلفیہ یقین دہانی کروائی ہے کہ ان کا میر مرتضیٰ بھٹو کے قتل سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ سب پی پی حکومت کے خلاف سازش تھی۔ ذرائع کے مطابق فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار بھٹو جونیئر کو پی پی میں اہم عہدے بھی دیئے جائیں گے۔ رشتہ جوڑنے کیلئے ایک امریکی ہوٹل میں بلاول بھٹو اور فاطمہ کے درمیان ملاقات کرائی گئی‘ جس میں زرداری اور صنم دونوں موجود تھے۔

آرمی چیف کا ”چیمپئنز“ کیلئے ایسا تحفہ کہ ساری زندگی یاد رکھیں گے

راولپنڈی(بیورو رپورٹ)چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی میزبانی میں استقبالیہ تقریب آرمی ہاو¿س میں سجائی گئی جس میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ٹرافی کے ہمراہ شریک ہوئے، دیگر پلیئرز اور آفیشلز کے علاوہ چیرمین پی سی بی شہریار خان بھی موجود تھے، چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست فاش دینے والی قومی ٹیم کو آرمی چیف نے مبارکباد دیتے ہوئے عمرہ پر بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

پنجاب حکومت کی طرف سے شہریوں کیلئے زبردست خوشخبری

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب بھر میں واٹر اے ٹی ایم مشینیں نصب کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق واٹر اے ٹی ایم مشینوں پر شہریوں کو معیاری پانی بالکل مفت مہیا کیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف کالوراڈو امریکہ کے اشتراک سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں یہ مشینیں لگائی جائیں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور امریکہ کی یونیورسٹی آف کولوراڈو باو¿لڈر کے اشتراک سے واٹر اے ٹی ایم مشینوں کے منصوبے پر کام کرے گی۔یہ منصوبہ 3 لاکھ 74 ہزار 599 امریکی ڈالرزمالیت کا ہو گا۔ مذکورہ منصوبہ پاکستان یونائیٹڈ اسٹیٹس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوآپریشن کے تحت مکمل کیا جائے گا۔ اس پراجیکٹ پر آئی ٹی یونیورسٹی کے ڈاکٹر توقیر توصیف اور مصطفیٰ نسیم مل کر کام کریں گے جبکہ منصوبے کی نگرانی امریکہ کی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز اور ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کرے گا۔اس منصوبے سے متعلق انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا کہ ایک تحقیق کے مطابق واٹر فلٹریشن پلانٹ کی مانیٹرنگ میں مسائل کے باعث شہریوں کی جانب سے پینے کا صاف پانی نہ ملنے کی شکایات موصول ہوتی ہیں۔واٹر اے ٹی ایم مشینیں الیکڑانک سسٹم کے ذریعے سے کنٹرول کی جائیں گی۔ اس مشین کے ذریعے پانی کی کوالٹی کا بھی اندازہ لگایا جاسکے گا۔ مزید برآں جدید سسٹم کے تحت اس مشین کی خرابی کو بھی آن لائن مانیٹر کیا جا سکے گا۔اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کو اس وقت شدید پانی کی قلت کا سامنا ہے اور زیر زمین پانی کی سطح ایک ہزار کیوبک میٹر گہرائی تک پہنچ چکی ہے جو کہ انتہائی خطرناک ہے۔

”بھارت یا پاکستان “کون بڑی ایٹمی قوت،امریکی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

نیویارک (ویب ڈیسک)پاکستان امریکہ ،روس ،چین اور فرانس کے بعد دنیا کی پانچویں بڑی ایٹمی قوت بننے کے قریب پہنچ گیا جبکہ اس معاملہ میں بھارت کہیں پیچھے رہ گیا ۔یہ بات امریکی تھنک ٹینک نے اپنی حالیہ ریسرچ رپورٹ میں بیان کی ہے۔