Tag Archives: shahbaz 22222222222

شہبا ز شریف کی پہلی مرتبہ کُھل کر ”نیازی صاحب “پر الزام تراشی،دیکھنے والے بھی حیران

لاہور (سٹاف رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف پہلی اورنج لائن میٹروٹرین کے لاہور پہنچنے پر تقریب رونمائی کے دوران انتہائی خوش دکھائی دیئے – وزیراعلی نے سبز رنگ کی شرٹ پہن رکھی تھی اور انہو ںنے اورنج لائن میٹرو ٹرین کی رونمائی کے بعد ٹرین کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور چینی قونصل جنرل اور پراجیکٹ مینجر کے ہمراہ ٹرین کے مختلف حصے دیکھے – چائنہ ریلویز کے عہدیدار اور میٹروٹرین منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے وزیراعلی کو ٹرین کی علامتی چابی پیش کی -وزیراعلی نے اپنی تقریر میں بتایاکہ مجھے مشورہ دیاگیا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کی مناسبت سے اورنج رنگ کی شرٹ پہنیں – لیکن میں نے گرین رنگ کی شرٹ اس لئے پہنی کہ گرین لائن میٹرو بس پراجیکٹ کی شکل میں مکمل ہوچکی ہے -اورنج شرٹ اس وقت پہنوں گا جب یہ منصوبہ مکمل ہوگا -وزیراعلی نے اپنے خطاب میں عمران نیازی اور ان کے نیاز مندوں کو عام آدمی کے اس عظیم وا لشان منصوبے کی مخالفت پر آڑے ہاتھوں لیا او ر ان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کے ایک عہدیدار نے عدالت میں جاکر درخواست دی او رنام نہاد اشرافیہ بھی اس کے ساتھ مل گئی -یہ گذشتہ سوا چار برس میں پشاور میں تو میٹرو بس نہیں چلا سکے اور اس ایک اینٹ بھی نہیں لگی – مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہوتی تو نہ صرف پشاور بلکہ کے پی کے کے دیگر شہروں میں بھی میٹروبسیں چل چکی ہوتیں -وزیراعلی نے ایک موقع پر کہاکہ سوچ سمجھ کر اور شائستگی سے بات کرنی چاہےے، ایک بار میں نے بھی ایسی غلطی کی تھی وہ اس شخص کے بارے میں بات تھی جو کرپشن میں ڈوبا ہوا تھا تاہم میں نے اس پر معذرت کی – نیازی صاحب کو بے بنیاد الزامات لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہےے-وزیراعلی کے خطاب کے دوران پنڈال میں موجو دلوگ” دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا “کے نعرے لگاتے رہے –

شہباز نہ مریم ،وزیر اعظم کیلئے بڑا نام سامنے آگیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو مستقل وزیراعظم بنانے کی تجویز دی ہے جس کی خواجہ آصف، احسن اقبال نے شدید مخالفت کی تھی تاہم نواز شریف کی تجویز پر مزید غور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباشریف نے مری اجلاس میں یہ تجویز پیش کی ہے کہ اگلے 8ماہ کے لئے چوہدری نثار علی خان کو وزیراعظم بنوایا جائے تاکہ مسلم لیگ ن کی صفوں میں اتحاد کو برقرار رکھا جائے۔ چوہدری نثار علی خان نے شریف برادران پر واضح کر دیا ہے کہ وہ شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں کسی صورت میں بھی وزیر نہیں بنیں گے۔ مری میں منعقد ہونے الے اجلاس میں مسلم لیگ ن کی صفوں میں اتحاد کو برقرار رکھنے بارے مشاورت کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اجلاس میں تجویز دی تھی کہ 8ماہ کے لئے چوہدری نثار علی خان کو وزیراعظم کے عہدہ پر براجمان کیا جائے۔ شہباز شریف نے خود وزیراعلٰٰ پنجاب کے عہدہ پر براجمان رہنے کو ترجیں دی تاکہ پنجاب پر اپنی گرفت کو مضبوط رکھا جائے۔ حکومتی جماعت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ شہباز شریف نے یہ تجویز راولپنڈی میں ایک اعلیٰ شخصیت کے ساتھ ملاقات کے بعد پیش کی ہے۔ اجلاس میں موجود احسن اقبال اور خواجہ آصف نے چوہدری نثار علی خان کو وزیراعظم بنانے کی شدید مخالفت کی ہے اس کے علاوہ مریم نواز شریف نے بھی چوہدری نثار کی مخالفت کی ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے چوہدری نثار کو وزیراعظم بنانے کی تجویز پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن وزارتوں کی بندر بانٹ پر شدید مشکلات کا شکار ہے اور جماعت کو اندرونی خلفشار کا بھی سامنا ہے۔ شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ چوہدری نثار کی علیحدگی کی صورت میں شریف خاندان کے لئے مزید مشکلات پیدا ہوں گی۔ بالخصوص مقتدر حلقوں سے مصالحت بھی مشکل ہو جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب اجلاس میں انتہائی جذباتتی تھے اور اینٹی نثار گروپ کو کھری کھری بھی سنائی ہیں۔ احسن اقبال اور خواجہ آصف چوہدری نثار کی وزارت عظمیٰ میں کابینہ کا حصہ نہ بننے کا بھی عزم ظاہر کیا۔ مسلم لیگ ن پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا م¶قف ہے کہ شہباز شریف پنجاب کو خیر باد نہ کہیں ان کی عدم موجودگی میں تحریک انصاف بڑے صوبے میں پنجے گاڑ جائے گی اور یہ قلعہ مسلم لیگ ن کی گرفت سے نکل جائے گا۔ نواز شریف نے شہباز شریف سے آدھا گھنٹہ علیحدگی میں مشاورت کے بعد کابینہ کی تشکیل اگلے چوبیس گھنٹوں تک ملتوی کر دی ہے کابینہ کی تشکیل کی ملتوی کرنے کے پیچھے حکمران جماعت کے اندرونی خلفشار اور شہباز شریف کی چوہدری نثار علی خان کو وزیراعظم بنانے کی تجویز بنانا شامل ہے۔