Tag Archives: kalsum nawaz

آپریشن کامیاب اہلخانہ اور متوالے خوشی سے نہال

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے گلے کی سرجری مکمل کر لی گئی ہے۔ نجی ٹی وی نے شریف فیملی کے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ بیگم کلثوم نواز کی گلے کی سرجری مکمل کر لی گئی ہے اور انہیں آپریشن تھیٹر سے آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیاہے جہاں ڈاکٹرز کی حالت کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کے گلے میں گلٹی بنی تھی جس کا چیک اپ کروایا گیا تو کینسر کی تشخیص کی گئی ،ڈاکٹرز کا کہناتھا کہ ان کے گلے کے کینسرکی تشخیص ابتدائی سٹیج پر ہی کر لی گئی تھی جس کا علاج ممکن ہے اور پیچیدہ بھی نہیں ہے۔نوازشریف گزشتہ روز لند ن کیلئے روانہ ہو ئے تھے اور وہ اس وقت اپنی اہلیہ کے ہمراہ ہیں۔

کلثوم نوا ز کو گلے کا نہیں بلکہ کس چیز کا کینسر ہے ؟ افسوسناک خبر ۔۔۔

 لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کو ڈاکٹرز نے بلڈ کینسر کی تصدیق کردی۔ذرائع کے مطابق برطانوی  ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز کا بلڈ کینسر ابتدائی اسٹیج پر ہے جس کے علاج کے لیے انہیں کینسراسپیشلسٹ کے پاس بھیج دیا گیا ہے، کلثوم نواز کی کیمو تھراپی سمیت دیگر ٹریٹمنٹ اگلے ہفتے سے شروع کی جائے گی جب کہ گزشتہ روز خبرآئی تھی کہ کلثوم نواز کو حلق کا کینسر ہے۔

واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار بھی ہیں مگر اب وہ انتخابی مہم کا حصہ نہیں بن پائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز کی جگہ ان کی صاحبزادی مریم نواز اپنی والدہ کی انتخابی مہم چلائیں گی۔