کراچی (ویب ڈیسک )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سیاہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے 23اگست کو الطاف حسین کے سامنے کھڑے ہونے اور 9نومبر کو پارٹی بچانے کی سزا دی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس پارٹی کے اندرونی جھگڑوں پر فیصلے دینے کا اختیار نہیں ،یہ فیصلہ بھی مولوی تمیز الدین خان کیس میں جسٹس منیر کے سیاہ فیصلے کی طرح یاد رکھا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر منصفانہ ،غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے پوری دال ہی کالی لگ رہی ہے ،یہ فیصلہ مینج ہوا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پارٹی کے اندرونی جھگڑوں پر آج تک کوئی فیصلہ نہیں دیا ،جب جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف الیکشن کمیشن گئے تو انہیں کہا گیا یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے اور جب تحریک انصاف نے اکبر ایس بابر کو جنرل سیکریٹری کے عہدے سے ہٹا یا گیا تو وہ بھی الیکشن کمیشن گئے لیکن انہیں بھی یہ ہی جواب ملا کہ یہ ہمارا کام نہیں ،عدالت سے رجوع کریں۔
فاروق ستار نے کہا کہ مجھے23اگست کو ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کے سامنے کھڑے ہونے کی سزادی گئی ہے ،مجھے آئین پاکستان اور ریاست کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ اصل مسئلہ الطاف حسین کو مائنس کرنے کا نہیںبلکہ پارٹی کو مائنس کرنے کا تھا ،میں نے پارٹی کو بچا لیا اس لیے مجھے سزا دی گئی۔انہوں نے کہا کہ یہ ایم کیو ایم کے ووٹوں کو تقسیم کرنے کی سازش ہے جس کے بعد تحریک انصاف ،ایم ایم اے اور پی ایس پی کو ووٹ مل جائیں گے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

