Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

کراچی میں انٹرنیشنل میچز کھیلنے سے بہتر کچھ نہیں

By adminمارچ 7, 2018
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Sarfraz-Ahmed
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

دبئی (آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کراچی میں بین الاقوامی میچز کھیلنے سے بہتر کچھ اور نہیں ہوسکتا۔دبئی میں ٹریننگ سیشن کے بعد بات چیت کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نجم سیٹھی کی جانب سے پی ایس ایل سیزن 3 کا فائنل کراچی میں منعقد کرانے کی یقین دہانی خوش آئند اقدام ہے اور کراچی میں بین الاقوامی میچ کھیلنے سے بہتر کچھ اور نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ خواہش تھی کہ پی ایس ایل سیزن 3 کے فائنل کے ساتھ ساتھ ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی اسی گرانڈ پر ہمارے ساتھ میچ کھیلے۔خیال رہے کہ 2 مرتبہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیلنے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم رواں برس سیزن 3 میں اب تک کوئی خاطر خواہ پرفارمنس دکھانے میں ناکام رہی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے، تاہم کپتان سرفراز احمد کو امید ہے کہ ان کی ٹیم ایونٹ کے باقی میچز میں بہترین کارکردگی دکھا کر واپس آنے کی کوشش کرے گی۔دبئی میں بات چیت کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ میں مانتاہوں کہ ہماری کارکردگی مایوس کن رہی ہے لیکن مجھے امید ہے کہ ہماری ٹیم واپسی کرے گی اور غلطیوں سے سیکھ کر اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کرے گی۔کراچی میں پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی میں ہورہا ہے اور بطور کھلاڑی اور کراچی کے رہائشی کے طور پر فائنل کراچی میں کھیلنے کی خواہش ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کھیلا گیا تھا اور انگلیڈ کی ٹیم کے سابق کھلاڑی کیون پیٹرسن سمیت کئی غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کیا تھا جبکہ رواں برس بھی پلے آف میں پہنچنے پر انگلش کھلاڑی کی جانب سے پاکستان کا سفر کرنے سے انکار کیا گیا ہے۔اس حوالے سے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہم ابھی فائنل 11 کے بارے میں نہیں سوچ رہے لیکن اگر ہم فائنل میں پہنچتے ہیں تو زیادہ سے زیادہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد یقینی بنائیں گے۔دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی محمد نواز کا کہنا تھا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ غلطیوں کو دہرایا نہیں جائے اور اچھی کارکردگی دکھا کر پلے آف تک پہنچنے کی کوشش کی جائے۔محمد نواز کا کہنا تھا کہ ٹیم کی ضروریات کے مطابق 100 فیصد کارکردگی دینے کی کوشش کر رہے ہیں اور مواقع کا فائدہ اٹھاکر ٹیم کو جیت دلانے کے لیے پر امید ہوں۔انہوں نے کہا کہ بالنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ پر بھی توجہ دی جارہی ہے اور کوشش ہے کہ اپنی اچھی پرفارمنس سے ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کروں۔

admin

Keep Reading

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.