تازہ تر ین

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کو نسل کشی قرار دے دیا

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں جاری فلسطینیوں کے قتل عام کو نسل کشی کے زمرے میں شامل قرار دیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کردہ ایک تفصیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی غزہ میں جاری کارروائیاں نسل کشی کے قانونی معیار کو پورا کرتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، اسرائیل نے نسل کشی کنونشن (1948) کے تحت ممنوعہ قوانین میں سے کم از کم تین کی خلاف ورزی کی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت اور فوج نے غزہ میں منظم قتل عام، شدید جسمانی و ذہنی اذیت اور فلسطینی کمیونٹی کی زندگی کو جان بوجھ کر تباہ کرنے جیسے سنگین جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل اگنیس کالمارڈ نے کہا کہ اسرائیل نے مہینوں تک غزہ کے فلسطینیوں کے ساتھ “کم تر انسان” (sub-human) کے طور پر سلوک کیا اور ان کے خلاف جسمانی نقصان پہنچانے کے اپنے ارادے کو کھلے عام ظاہر کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ غزہ کی تباہ کن انسانی صورتحال پر بارہا وارننگز اور عالمی عدالت کے فیصلوں کے باوجود اسرائیل نے اپنے اقدامات جاری رکھے، جس سے فلسطینیوں کو بے حد نقصان پہنچا۔

سیکرٹری جنرل نے اپنی رپورٹ کے نتائج کو دنیا کے لیے ایک انتباہ قرار دیتے ہوئے کہا، “یہ نسل کشی ہے، اور اسے فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔”

یہ رپورٹ عالمی برادری کے لیے ایک اہم پیغام ہے اور اسرائیلی مظالم کے خلاف مثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv