تازہ تر ین

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات

سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی ہے۔

یہ ملاقات گیمبیا کے شہر بنجول میں ہفتے کو ہوئی جہاں پندرھویں او آئی سی اسلامی سربراہی کانفرنس ہو رہی ہے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں فوری جنگ بندی پر زور دیا۔

سعودی وزیرخارجہ اور اسحاق ڈار کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

دونوں رہنماؤں نے مسلم اُمہ کو درپیش اسلاموفوبیا کے چیلنج سمیت کشمیر اور فلسطین کی صورتِ حال کے تناظر میں او آئی سی کے کردار کی اہمیت اُجاگر کی۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے مضبوط برادرانہ تعلقات اور مختلف سطحوں پر دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv