تازہ تر ین

اپوزیشن اتحاد کا آج جلسے کا اعلان، انتظامیہ نے پشین میں دفعہ 144 نافذ کر دی

بلوچستان کے ضلع پشین میں اپوزیشن اتحاد نے آج جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جب کہ انتظامیہ نے پشین میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس سے جلسہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پشین میں انتظامیہ کی جانب سے نافذ دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت شہر میں پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔

انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں اپوزیشن اتحاد نے بلوچستان سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی احتجاجی تحریک کا نام “تحریک تحفظ آئین “ رکھا تھا جب کہ پریس کانفرنس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے آج کے جلسے کا اعلان کیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv