تازہ تر ین

’صحت مند پنجاب ’ وژن کے تحت ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کر دیا ہے، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ’صحت مند پنجاب ’ وژن کے تحت ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کر دیا ہے۔

صحت کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ ہیلتھ ریفارمز اولین ترجیح ہے، عوام بھی صحت مند طرز زندگی اپنائیں، عالمی یوم صحت منانے کا مقصد صحت کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ صحت مند آبادی ہی ایک خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے، ہر فرد کیلئے اپنی صحت کی اہمیت کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ فرد کی صحت ایک ذاتی معاملہ نہیں، یہ پوری فیملی پر اثر انداز ہوتی ہے، عوام صحت مند زندگی کا انتخاب کریں اور غذائیت سے بھرپور سادہ غذا کھائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر شہری کے لیے صحت کی سہولیات تک مساوی رسائی یقینی بنانا چاہتے ہیں، صحت مند طرز زندگی کے شعور کو فروغ دینے کی بھی ضرورت ہے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv