تازہ تر ین

شیر افضل مروت نے پارٹی اختلافات سے متعلق بیانات پر اہم فیصلہ کرلیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیرافضل مروت نے پارٹی اختلافات سے متعلق بیانات بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ 2 ماہ سے میڈیا پر پی ٹی آئی میں اختلافات کا گیم چلایا جارہا ہے، اس معاملات میں مجھے اپنی بھی غفلت نظر آئی۔

انھوں نے کہا کہ احساس ہوا ہمیں ذمہ داری سے اپنے کردار کا تعین کرنا چاہیے، آج کے بعد پارٹی اختلافات پر کسی سوال کا جواب نہیں دوں گا۔

شیرافضل مروت نے کہا کہ پارٹی میں اپنے تمام مسائل کو آج سے ختم کر رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اندر میرے خلاف کوئی پراپیگنڈہ کرے تو جواب نہیں دیا جائے گا، پارٹی میں اپنے تمام تر اختلافات ختم کرتا ہوں۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv