تازہ تر ین

امدادی کاموں میں مصروف پاک فوج کی ٹیم حادثے کا شکار

شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب شاہراہ قراقرم پر ٹریفک کی بحالی کے لئے کلئیرنس آپریشن کیا جا رہا تھا

شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ سے بند روڈ کی بحالی کے کام کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے پاک فوف کے نائب صوبیدار خالد شہید جبکہ 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں شاہراہ پر ہر قسم کی ٹریفک کی آمد و رفت بند ہو گئی تھی۔

جس کے لئے پاک فوج کے جوان لوگوں کی مدد اور امدادی کاموں میں مصروف تھے۔ اہلکاروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر کلیئرنس کا کام شروع کیا تھا لیکن کلیئرنس آپریشن کے دوران ہی لینڈ سلائیڈ کے سبب نائب صوبیدار خالد شہید جبکہ 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج تمام تر مشکلات کے باوجود قوم کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv