اسلام آباد: سی سی پی نے ڈیجیٹل سروسز پر مبنی جائزہ رپورٹ کا آغاز کردیا۔
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے پاکستان میں ڈیجیٹل مارکیٹس اور ڈیجیٹل سروسز کی کمپٹیشن پر مبنی جائزہ رپورٹ کا آغاز کردیا۔ اس اسٹڈی کا مقصد کمپٹیشن، اقتصادی ترقی، روزگار کے مواقع پر ڈیجیٹل مارکیٹوں اور خدمات کے اثرات کو سمجھنا ہے۔
تحقیقی مطالعے کا مقصد ڈیجیٹل مارکیٹوں پر مسودہ بل تجویز کرنا ہے۔ دوسرے ممالک جیسے کہ روس، برطانیہ، امریکہ اور بھارت اپنی مارکیٹ کو ریگولیٹ کرنے کیلیے پہلے ہی ایسا کر چکے ہیں ۔