کوئٹہ: بلوچستان پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی لورا لائی نذیر احمد کرد اور ایس ایس پی محمد ظفر کی خصوصی ہدایت پر پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔
بغیر لائسنس اسلحہ مہم کے سلسےل میں پولیس نے مختلف مقامات پر ناکے لگا کر چیکنگ کی اور اس دوران چار ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے چار ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے۔
ملزمان کی شناخت گل جان، جاوید خان، زاہد، میر جان کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کے خلاف آرمز ایکٹ 2022 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔