تازہ تر ین

پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں بہتری آئی، نئی حکومت کی کوششوں سے متفق ہیں، آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے پاکستان کی موجودہ حکومت کی جانب سے کی گئی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نئے پروگرام پر بات چیت کرنے کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔آئی ایم ایف کی کمیونیکیشن ڈائریکٹرجولی کوزیک نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی اور مالیاتی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔۔۔۔واشنگٹن میں ڈائریکٹرآئی ایم ایف جولی کوزیک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 190مارچ کو آئی ایم ایف اور پاکستان کےدرمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہوا، معاہدے کے تحت پاکستان کو کُل تین ارب ڈالرکی ادائیگی ہوگی توقع ہے رواں ماہ کےآخر میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ ہوگی۔کوزیک نے کہا کہ نئی حکومت کی معاشی اصلاحات سےمتعلق کوششوں کو سراہتے ہیں، پہلے جائزے کے بعد پاکستان کی اقتصادی اور مالیاتی صورتحال میں بہتری آئی ہےانہوں نے کہا کہ پاکستان کےساتھ آئندہ مہینوں میں نئےپروگرام پربات کرنےکوتیارہیں۔آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کا موجودہ سٹینڈ بائی ارینجمنٹ اپریل میں ختم ہو رہا ہے جس کے بعد پاکستان آئی ایم ایف سے ایک طویل المدت معاہدے کی کوشش کر رہا ہے۔نئے پروگرام کے تحت پاکستان ائی ایم ایف سے چھ ارب ڈالر حاصل کرنا چاہتا ہے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv