تازہ تر ین

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کو بھی مشکوک خط موصول

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کو بھی مشکوک خط موصول ہوگیا۔ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس علی باقر نجفی کو بھی مشکوک خط ملنے کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے ان ججز کی تعداد جنہیں مشکوک خط موصول ہوئے 6 ہوگئی ہے۔جسٹس علی باقر نجفی کو ملنے والے مشکوک خط کو سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اس قبل سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کو بھی مشکوک خط ملے چکے ہیںچیف جسٹس قاضی فائر عیسیٰ ، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھی مشکوک خط موصول ہوئے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے مشکوک خطوط کے معاملے کو سنجیدہ مسئلہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات کروانے کا اعلان کیا ہے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv