تازہ تر ین

مسلمان ممالک میں بائیکاٹ سے تنگ میکڈونلڈ کا بڑا فیصلہ

غزہ کی صورتِ حال پر شدید احتجاج کے لیے مسلم دنیا میں اسرائیلی ملکیت والی فوڈ چین مکڈونلڈ کے بائیکاٹ سے تنگ آکر اسرائیلی کمپنی سے فرنچائز واپس خریدنے کی تیاری کی جارہی ہے۔

فاسٹ فوڈ کی دنیا کے معروف امریکی برانڈ مکڈونلڈز نے اپنا تیس سال پرانا اسرائیلی فرنچائز ایلونیل لمٹیڈ سے واپس خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکا میں بھر میں 225 ریسٹورنٹس سے 5 ہزار سے زائد افراد کا روزگار وابستہ ہے۔

7 اکتوبر کو غزہ پر اسرائیلی حملوں کے آغاز سے اب تک مسلم ممالک میں مکڈونلڈ کو بائیکاٹ کا سامنا ہے۔ مکڈونلڈز عالمی برانڈ ہے تاہم اس کے فرنچائز بالعموم مقامی کمپنیوں کو دیے جاتے ہیں اور وہی آزادانہ حیثیت میں کام کرتی ہیں۔

جنوری میں مکڈونلڈز کے سی او او کرس کیمپزنسکی نے کہا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ اور اُس سے باہر کے خطوں میں بھی مکڈونلڈز کو غزہ آپریشن کے باعث غیر معمولی شدید منفی اثرات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعرات کو انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹل لائسنسڈ مارکیٹس کے صدر جو سیمپلز نے کہا تھا کہ مکڈونلڈ اسرائیلی مارکیٹ سے وابستہ رہے گا۔ چند ماہ میں سودا مکمل ہونے پر مکڈونلڈ ایلونیل کے ریسٹورنٹس کا نظم و نسق سنبھالے گا اور ملازمین کو برقرار رکھے گا۔ یہ بات ایلونیل کے مالک اور سی ای او اومری پیڈن نے بتائی۔

دونوں اداروں نے اس سودے کی شرائط اور دیگر امور کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ مغرب کی ایک اور بڑی فاسٹ فوڈ چین اسٹار بکز نے بھی غزہ کی صورتِ حال کے حوالے سے بائیکاٹ کا سامنا کیا ہے۔ یہ بائیکاٹ اس لیے کہ اسٹار بکز کا موقف مبینہ طور پر اسرائیل نواز ہے اور اس کے اسرائیل سے مالی تعلقات ہیں۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv