تازہ تر ین

بشریٰ بی بی کو زہر یا ہارپک پلانے کے شواہد نہیں ملے، وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو زہر دینے یا ہارپک پلانے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ پمز اسپتال کے 4 سینئر ڈاکٹرز نے آج بشریٰ بی بی کا تفصیلی میڈیکل چیک کیا، اس دوران انہیں زہر دینے یا ہارپک کے قطرے کھانے میں ملانے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو شکایت تھی کہ کھانے میں مرچیں زیادہ تھیں۔ بشریٰ بی بی اور عمران خان نے الگ الگ بیانات دے کر خود کو مشکوک اور جھوٹا ثابت کیا۔ میڈیکل ٹیم کے چیک اپ کے بعد یہ واضح ہو گیا کہ دونوں میاں بیوی عادتاً جھوٹے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان تو زمان پارک میں رہتے ہوئے بھی زہر کی باتیں کرتا تھا۔ بشریٰ بی بی کو جھوٹ بولتے ہوئے تھوڑا سا احساس کرنا چاہیے۔ آپ دونوں میاں بیوی شاہانہ انداز میں شاہی جیل کاٹ رہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مخالفین کو عقوبت خانوں اور موت کی چکیوں میں ڈالنے والا 7 عدد سیل میں بادشاہوں کی طرح رہ رہا ہے۔ پروپیگنڈے اور جھوٹ کی شروعات عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ہو کر ان کے سوشل میڈیا ٹولز تک پہنچتی ہے۔ دونوں میاں بیوی کا جھوٹ 24 گھنٹوں ہی میں بے نقاب ہوگیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv