تازہ تر ین

ایف بی آر؛ ملک میں بڑے ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی کیلیے اعزازی کارڈز

اسلام آباد: ایف بی آر نے بڑے ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی کیلئے اعزازی کارڈز کی سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوادی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینے اور بڑے ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی مراعات اور اعزازی کارڈز کے اجراء کے حوالے سے پینسٹھ بڑے ٹیکس دہندگان کی کے ناموں کی فہرست پر مبنی سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوادی ہے، وزیراعظم کی منظوری کے بعد پہلے مرحلے میں ان پینسٹھ بڑے ٹیکس دہندگان کو اعزازی کارڈ جاری کردئیے جائیں گے۔

ایف بی آر کے سینئر افسرکا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستان اعزازی کارڈ دینے کا پلان 2012 اور 2013 میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت بنایا گیا تھا اور اس حوالے سے ورکنگ بھی کی گئی مگر اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا تھا ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی جو سکیم متعارف کروائی گئی ہے یہ وہی 2012-13 والی ہی اسکیم ہے جسکی عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق کچھ فائن ٹیوننگ کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اس سکیم کے تحت ٹاپ 65 برآمد کنندگان اور ٹیکس دینے والوں کو مراعات دینے کے لیے ورکنگ مکمل کر لی ہے اور اب ایف بی آر کی جانب سے اعزازی کارڈ کے لیے منتخب کیے گئے 65 افراد میں روایتی اور غیر روایتی برامد کنندگان، کمپنیز، انفرادی ٹیکس دینے والے اور ایس ایم ایز کو شامل کیا گیا ہے جس کیلئےایف بی آر نے سمری وزیراعظم کو بجھوا دی ہے اور وزیراعظم کی منظوری کے بعد ایف بی آر ان کو اعزازی کارڈ ایشو کر ے گا۔

اس سکیم کے تحت پاکستان اعزازی کارڈ حاصل کرنے والوں کو امیگریشن کاونٹرز، ائیرپورٹس پر وی آئی پی مراعات کے علاوہ سرکاری پاسپورٹ ملے گا اور تمام متعلقہ ادارے سب سے زیادہ ٹیکس دہندگان کو وزیراعظم سےمنظور مراعات دینے کے پابند ہوں گےاس کے علاوہ کارڈ حاصل کرنے والوں کو وزیراعظم کے سالانہ ڈنر میں مدعو کیا جائے گا۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv