تازہ تر ین

چیف جسٹس کی مدت ملازمت تین سال کرنے پر غور

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مدت ملازمت تین سال کرنے پر غورکیا جارہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مدت ملازمت تین سال کرنے کا فیصلہ ہوگیا تو آئینی ترمیم لائی جائے گی۔

اس سے پہلے چیف جسٹس کی مدت ملازمت کا تقرر عمر کے لحاظ سے طے ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئینی ترمیم کے لیے کمیٹی نے تیاری شروع کردی ہے، سینیٹ الیکشن کے بعد مدت ملازمت پر فیصلہ ہونے کے بعد آئینی ترمیم لائی جائے گی۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv