تازہ تر ین

پنجاب: بجلی چوری، اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے بجلی چوری، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف صوبے میں گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے گزشتہ روز کے اجلاس کی روشنی میں پالیسی پر عمل درآمد کا حکم دیا۔

مریم نواز کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں بجلی چوری کے خاتمے کے لیے اہداف کا تعین اور ایک ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صنعتوں، کارخانوں، دکانوں، گھروں اور شاپنگ مالز سمیت ہر کنکشن چیک ہو گا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف زیر ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے، بجلی چور، اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف کوئی رعایت نہ کی جائے۔

اجلاس میں بجلی چوری کے خاتمے، سخت سزاﺅں اور بھاری جرمانوں کے لیے قانون سازی کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ بجلی چوری پہلے ہی قابل دست اندازی جرم ہے، گرفتاریاں اور فوری سزائیں دی جائیں، بجلی چوری میں ملوث سرکاری حکام کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv