تازہ تر ین

اب تمام وزارتوں سے اہداف پر جواب دہی کی جائے گی، عطاء اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اب تمام وزارتوں سے اہداف پر جواب دہی کی جائے گی۔

لاہور میں مسلم لیگ ن کے مرحوم کارکن کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا مشہود احمد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ مرحوم کے بچوں کی تعلیم اور روزگار کے لئے جماعت کی سطح پر بھرپور کام کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ آج معاشی حالات بہت زیادہ خراب ہو چکے ہیں، فیصلہ سازی اور مشاورت میں کارکنوں کا حصہ ہونا چاہیے ، ہم اس حوالے سے کام کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کا استحصال کسی صورت نہیں ہونے دیں گے، پارٹی کے سیاسی ورکرز کو ان کا مقام دلوائیں گے۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv