ممبئی: بالی ووڈ کے مقبول فلموں کے معروف بھارتی اداکار شریاس تلپڑے کو اچانک دل کا دورہ پڑ گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی سُپر ہٹ کامیڈین فلم ’گول مال‘ کے معروف اداکار شریاس تالپڑے کو اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے بعد اچانک دل کا دورہ پڑگیا جس کے بعد اُنہیں اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ اداکار شریاس تالپڑے ممبئی میں فلم ‘ویلکم ٹو دی جنگل‘ کی شوٹنگ کررہے تھے، ایکشن سے بھر پور فلم کی شوٹنگ ختم ہونے کے بعد وہ واپس گھر چلے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گھر جانے کے بعد اداکار نے اپنی اہلیہ سے بے چینی محسوس ہونے کی شکایت کی جس کے بعد نارمل وہ گھر سے اسپتال جانے کے لیے نکلے لیکن راستے میں انہیں دل کا دورہ پڑ گیا۔
شریاس تالپڑے کو اچانک دل کا دورہ پڑنے کے بعد کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں اُن کی انجیو پلاسٹی کرائی گئی، تاہم اداکار کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واضح رہے کہ اداکار شریاس نے کئی بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائیں ہیں ، ان کی مشہور فلموں میں اوم شانتی اوم، کمال دھمال، گول مال 3، گول مال ریٹرنس، گول مال اگین اور ہاوْس فُل 2 شامل ہیں۔