غیر شرعی کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے سینیئر سول جج قدرت اللہ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت کی۔
شکایت کنندہ خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ہمارے پاس اس کیس میں چار گواہان ہیں، چاروں گواہان کے بیانات ایک ہی دن میں ریکارڈ کروا سکتے ہیں، لہٰذا گواہ پیش کرنے کے حوالے سے ہمیں تاریخ دی جائے۔
جج قدرت اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اس حوالے سے دیکھ لیتے ہیں۔
دوران سماعت سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے سلمان اکرم راجہ جب کہ بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل عثمان ریاض گل نے وکالت نامہ جمع کرادیا۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرتے ہوئے کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی۔