تازہ تر ین

برطانیہ کے ایک مشہور اخبار ’ایسٹرن آئی‘ نے اداکار وہاج علی کو ’نمبر ون پاکستانی اسٹار‘ قرار دیدیا

ڈراما سیریل “تیرے بن” سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے معروف اداکار وہاج علی رواں سال کی ایشیاء کی 10 مقبول ترین شوبز شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے ایک مشہور اخبار ’ایسٹرن آئی‘ نے معروف اداکار وہاج علی کو ’نمبر ون پاکستانی اسٹار‘ قرار دے دیا اور اس کے ساتھ ہی برطانوی اخبار نے 2023ء کی’ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز‘ کی فہرست بھی جاری کردی ہے۔

’ایسٹرن آئی‘ کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں ایشیاء کی اُن شوبز شخصیات کے نام شامل کیے گئے ہیں جنہوں نے 2023 میں فلم، ٹی وی، سوشل میڈیا، موسیقی اور ادب سمیت مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے مقبولیت حاصل کی ہے۔

فہرست کے مطابق پاکستانی اداکار وہاج علی نے 2023ء کی’ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز‘ کی فہرست میں نویں پوزیشن حاصل کی ہے، اس کامیابی کے بعد وہاج علی نے کئی نامور ہالی ووڈ اور بالی ووڈ اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

برطانوی اخبار کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان پہلے نمبر پر ہیں، اُنہوں نے یہ پوزیشن رواں سال اپنی دو سُپر ہٹ فلموں ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ کی ریکارڈ توڑ کامیابی کی وجہ سے حاصل کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv