اسلام آباد: نیب کی تفتیشی ٹیم القادر یونیورسٹی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی سے پوچھ گچھ کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان سے القادر یونیورسٹی کیس میں تفتیش کیلئے نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی ہے، نیب ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کا تاحال کوئی عندیہ نہیں دیا۔
نیب ٹیم بغیر اسکواڈ کے صرف دو گاڑیوں میں اڈیالہ جیل پہنچی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقار الحسن نیب ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔