تازہ تر ین

بھارتی وزیر کھیل کی یقین دہانی ، خواتین ریسلرز کامظاہرے ملتوی کرنے کا اعلان

نئی دہلی : (ویب ڈیسک) بھارت میں احتجاجی خواتین ریسلرز نے وزیرکھیل انوراگ ٹھاکر سے ملاقات کے بعد مظاہرے ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خواتین ریسلرز نے وزیرکھیل کے ساتھ 6 گھنٹے طویل ملاقات کی جس کے بعد احتجاج 15 جون تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
اس حوالے سے خواتین ریسلرز کا کہنا ہے کہ نئی دہلی پولیس 28 مئی کو ریسلرز کےخلاف درج ایف آئی آر واپس لے گی، اگر حکومت نے مطالبات پورے نہیں کیے تو پھر سے مظاہرے پر غور کریں گے۔
وزیرکھیل انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کے خلاف 15 جون تک تحقیقات پوری کر کے چارج شیٹ داخل کر دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 30 جون تک ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے انتخاب ہوں گے، ریسلنگ فیڈریشن کی ایک داخلی شکایت کمیٹی تشکیل کی جائے گی، جس کی صدارت ایک خاتون کرے گی۔
یادرہے کہ خواتین ریسلرز نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے طاقتور سیاستدان اور فیڈریشن چیف برج بھوشن سنگھ کی جانب سے برسوں تک ہراساں کیے جانے کے خلاف اپریل میں احتجاج کا سلسلہ شروع کیا تھا۔
چند روز قبل نئی دہلی پولیس نے احتجاج کرنے والی خواتین ریسلرز پر تشدد اور کئی کو گرفتار بھی کیا تھا، پولیس 10 سے زائد ریسلرزکے فیڈریشن چیف کے خلاف الزامات کے حوالے سے بیان ریکارڈ کر چکی ہے۔
دوروز قبل بھارتی حکومت نے احتجاج کرنے والے ریسلرز کو مذاکرات کی دعوت دی تھی ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv