تازہ تر ین

بابر اعظم انضمام الحق کا نعم البدل بن سکتے ہیں: محمد یوسف

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے کہا ہے کہ بابر اعظم انضمام الحق کا نعم البدل بن سکتے ہیں۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے بیٹنگ کوچ اور سابق قومی کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ بطور کرکٹر میں چاہتا ہوں پاک بھارت ٹیمیں ایک دوسرے کے ساتھ کھیلیں۔
ان کا کہنا تھا یہ بہت ضروری ہے کہ بچے گراؤنڈ میں آکر کرکٹ کھیلیں، پہلے بھی ماڈل ٹاؤن گیریژن سے وہاب ریاض، سلمان بٹ اور اعزاز چیمہ جیسے کھلاڑی سامنے آئے، ایسے کیمپ کا ہونا بہت ضروری ہے۔
محمد یوسف کا کہنا تھا پاکستان کی وائٹ بال فارمیٹ میں کارکردگی بہت اچھی ہے، پاکستان کے پاس حارث رؤف، شاہین آفریدی، زمان خان، نسیم شاہ اور احسان اللہ جیسے باؤلرز ہیں، میری خوش قسمتی ہے کہ میں سعید انور اور انضمام الحق جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا، موجودہ دور میں بابر اعظم انضمام الحق کا نعم البدل بن سکتے ہیں۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا بطور کرکٹر میں چاہتا ہوں کہ پاک بھارت ٹیمیں ایک دوسرے کے ساتھ کھیلیں، بھارت کو پاکستان آنا چاہیے اور پاکستان کو بھارت جانا چاہیے، پاک بھارت کرکٹ دونوں حکومتوں کا مسئلہ ہے لیکن یہ مسئلہ حل ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا ورلڈ کپ کے شیڈول میں تاخیر کیوں ہے اس پر مجھے خود بھی حیرت ہے، پی سی بی کا آئی سی سی پر دباؤ ہے یا نہیں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv