تازہ تر ین

سعودی عرب کی جانب سے نیا ویزا متعارف

ریاض : (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے وزارتِ سرمایہ کاری کے تعاون سے نیا ویزا متعارف کرا دیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق یہ ویزا انویسٹر وزیٹر بزنس ویزا ہوگا جسے آن لائن جاری کرایا جا سکے گا ، اس بزنس ویزے کے اجراء کا مقصد سرمایہ کاروں کو سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے امکانات سے واقفیت کا موقع فراہم کرنا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق انویسٹر وزیٹر ویزا سعودی دفترِ خارجہ کے نیشنل ویزا پورٹل کے ذریعے جاری کرایا جا سکے گا، جو سرمایہ کار بزنس ویزا حاصل کرنا چاہتے ہوں انہیں دفتر خارجہ کے مشترکہ نیشنل ویزا پورٹل پر آن لائن درخواست دینا ہوگی۔
اگلے مرحلے میں درخواست پر کارروائی ہوگی اور فوری طور پر ویزا جاری کر دیا جائے گا۔
انویسٹر کو بزنس ویزا ای میل پر موصول ہوگا، پہلے مرحلے میں اس کا دائرہ محدود ہوگا اور مخصوص ملکوں کے انویسٹرز ہی یہ سہولت حاصل کر سکیں گے۔
دوسرے مرحلے میں بزنس ویزا دیگر ملکوں کے انویسٹرز کے لیے بھی جاری کیا جائے گا جس کا مقصد “سعودی وژن 2030” کے اہداف کی تکمیل میں آسانی پیدا کرنا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv