تازہ تر ین

بیکن ہاؤس رنگ روڈ کیمپس،پاکستان کا پہلا کیمبرج انٹر نیشنل ڈائریکٹ اسکول بن گیا

لاہور : (پریس ریلیز) بیکن ہاؤس رنگ روڈ کیمپس لاہور، کیمبرج انٹر نیشنل ڈائریکٹ اسکول کے طور پر کیمبرج امتحانات کی میزبانی اور انتظام کیلئے کیمبرج ایسسمنٹ انٹر نیشنل ایجوکیشن(سی آئی ای)سے منظور شدہ پاکستان کے پہلے اور واحد اسکول بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔بیکن ہاؤس رنگ روڈ کیمپس،اس اقدام کے بعد کسی تیسرے فریق کی شمولیت کے بغیر کیمبرج کے امتحانات کا انتظام کرنے کا اہل ہوگا،جس سے بیکن ہاؤس کے سی آئی ای کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہونگے اور اس کے طلباء کو زیادہ سہولت اور آسانی میسر آسکے گی۔
بیکن ہاؤس رنگ روڈ کیمپس،ملک کا واحد اسکول ہے جو اس خصوصی حیثیت کے حصول کیلئے سی آئی ای کے سخت معیار پر پورا اترنے میں کامیاب رہا،یہ سنگ میل بیکن ہاؤس کے اپنے طلباء کو عالمی معیار کے تعلیمی مواقعوں کی فراہمی اور انہیں عالمی سطح پر کامیابی کے لئے تیار کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
سی آئی ای میں تعمیل کے سربراہ Christopher Le Mottée نے امتحانات کی میزبانی کیلئے اسکول کی تیاری کا جائزہ لینے کیلئے پہلے امتحان سے قبل 25اپریل2023کو کیمپس کا دورہ کیا۔
Le Mottée نے ایک بیان میں کہا کہ ”بیکن ہاؤس رنگ روڈ کیمپس نے امتحانات کے انتظام کیلئے ہمارے سخت معیار کو پورا کرنے کیلئے غیر معمولی سطح کے عزم اور لگن کا مظاہرہ کیاہے۔اس حیثیت کے حصول کیلئے اسکول کی کوششیں اور سخت محنت قابل ستائش ہے اورہمیں ان کے اعلیٰ معیار اور دیانت کی صلاحیت پر یقین ہے،جس کیلئے کیمبرج جانا جاتا ہے۔“
بیکن ہاؤس اسکول سسٹم کے چیف آپریٹنگ افسر علی احمد خان نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ”کیمبرج کے امتحان کا براہ راست انتظام اور انعقاد ہمارے لئے ایک سنگ میل ہے اوربیکن ہاؤس کے اپنے طلباء کو تعلیم کے غیر معمولی مواقعوں کی فراہمی کے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہے۔ہم آنے والے سالوں میں کیمبرج کے ساتھ ایک نتیجہ خیز شراکت کے متمنی ہیں۔“
بیکن ہاؤس اس نئی کامیابی کے ساتھ پاکستان کے تعلیمی شعبہ کی قیادت جاری رکھے ہوئے ہے،نئے معیارات قائم کرتے ہوئے اور دیگر اداروں کو اس کی پیروی کی ترغیب دیتے ہوئے،سیکھنے کے جدید اور متحرک طریقوں کی جانب گامزن ہے۔بیکن ہاؤس نجی اسکولوں اور اداروں کا ایک عالمی نیٹ ورک ہے،جو سات ممالک میں 3لاکھ15ہزار سے زائد طلبا کو تعلیم فراہم کرتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv