تازہ تر ین

ماسک کے پیچھے:لیڈی ہیلتھ ورکرز سے متعلق پاکستان کی پہلی انٹر ایکٹیو دستاویزی فلم

لاہور : (ویب ڈیسک) پبلک سروسز انٹرنیشنل (پی ایس آئی) نے لیڈی ہیلتھ ورکرز پر بنائی جانے والی پاکستان کی پہلی انٹرایکٹو دستاویزی فلم کا اعلان کیا، جو لیڈی ہیلتھ ورکرز کی زندگیوں کے بارے میں اہم بصیرت فراہم کرتی ہے جو ہر ایک دن سینکڑوں جانیں بچا کر مختلف متعدی بیماریوں کے خلاف پاکستان کی فرنٹ لائن پر کھڑی ہیں۔
لیڈی ہیلتھ ورکرز ایک سرکاری پروگرام کا حصہ ہیں،جنہیں 1994 میں دیہی اور کم آمدنی والے شہری علاقوں میں پسماندہ آبادیوں کو صحت کی بنیادی خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔انہوں نے پولیو ویکسین کی فراہمی، قبل از اور بعد از زچگی کے مسائل کی آگاہی اور دیہی ماؤں کے لیے صحت کی دیکھ بھال، اور صحت کی تعلیم اور فروغ، خاندانی منصوبہ بندی، اور حال ہی میں، کوویڈ19 میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
“ماسک کے پیچھے: مختلف اقساط کی ایک سیریز پر مشتمل ایک دستاویزی فلم” پاکستان میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کی جدوجہد پر توجہ مرکوز کرتی ہے، اور ان کو درپیش مشکلات اور ان کی زندگیوں پر کوویڈ19 کے اثرات کا احاطہ کرتی ہے۔دستاویزی فلم کی پاکستانی قسط، حسینہ، ایک لیڈی ہیلتھ ورکر(LHW) کے کام سے متعلق ہے جس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کام کے بہتر حالات اور اجرتوں کی مہم کے لیے آل سندھ لیڈی ہیلتھ ورکرز اینڈ ایمپلائز یونین (ASLHWEU) بنائی۔
” ماسک کے پیچھے” پی ایس آئی پاکستان میں اپنی ملحقہ یونین کے ساتھ مل کر سیلاب سے نجات، ہیلتھ ورکرز کے لیے ہیلتھ رسک الاؤنس کی بحالی، لیڈی ہیلتھ ورکرز کے لیے سروس اسٹریکچر کی فراہمی، اورموسمیاتی تبدیلوں کے پاکستان پر اثرات کے نتیجہ میں بیرونی قرضوں کی منسوخی اور تلافی کی مہم چلارہا ہے۔
درحقیقت، پولیو، ہیضہ اور کوویڈ19 جیسی بیماریوں کے خلاف جنگ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے فرنٹ لائن کردار کے باوجود، انہیں ہراساں کیے جانے، کام کے نامناسب حالات، کم تنخواہ، مہنگائی اور اجرت میں جمود، نئی بھرتیوں کی کمی کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی ضروریات، پولیو ورکرز کے طور پر خطرات، ویکسین کی کمی اور عدم مساوات کا سامنا ہے۔اس مقصد کے لیے ماسک کے پیچھے: کی پاکستانی قسط کلیدی مسائل جیسے کہ ویکسین تک رسائی، اجرت اور ملازمت، سروس کا اسٹرکچر، اور آئی ایل او کنونشن 190 پر توجہ مرکوز کرتی ہے، جو کام کے دوران لوگوں کو تشدد اور ہراساں کیے جانے سے بچانے کی کوشش کرتا ہے۔
جب سے اس دستاویزی فلم کو فلمایا گیا ہے، صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کے لیے ہیلتھ رسک الاؤنس واپس لے لیا گیا ہے،جو مسلسل خطرے میں رہنے کے باوجود متعدی بیماریوں کے مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔صحت کی دیکھ بھال کے شعبے کے لیے فنڈز کی کمی کے ساتھ اجرتوں اور ملازمتوں سے متعلق موجودہ مسائل کے ساتھ حالیہ تباہ کن سیلاب نے صحت کے اضافی بحرانوں کو جنم دیا ہے۔
سیلاب نے صرف صوبہ سندھ میں کم از کم 79لاکھ ا فراد کو بے گھر کر دیا ہے اور 20لاکھ سے زیادہ مکانات اور 1,460 صحت کی سہولیات کو مکمل یا جزوی نقصان پہنچا یا،جس سے ملک کی زراعت کا ایک بڑا حصہ بھی تباہ ہو گیا ہے۔فرنٹ لائن کارکن زخمیوں اور بے گھر افراد کو فوریبحران سے نکالنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں جبکہ پانی سے پھیلنے والی بیماریوں اور محدود طبی سامان کے باعث مزید مشکلات پیدا ہورہی ہیں، درحقیقت لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ایک بڑی تعداد خود بھی سیلاب سے بے گھر ہے اور بیماریوں سے متاثر ہوئی ہے۔
دستا ویزی فلم ماسک کے پیچھے: پاکستان کے ہیلتھ کیئر ورکرز کے مسلسل احتجاج پر روشنی ڈالتی ہے جس میں ہیلتھ رسک الاؤنس کی بحالی، سروس ا سٹرکچر اور اسی طرح احتجاج کرنے والوں کی گرفتاری اور طاقت کے استعمال کا احاطہ کیا گیا ہے۔
ماسک کے پیچھے کی پاکستانی قسط کا مشاہدہ یہاں کیا جاسکتا ہے https://behindthemask.international/
یہ دستاویزی فلم ورکرز ایجوکیشن اینڈ ریسرچ آرگنائزیشن (WERO) کے تعاون سے تیار کی گئی ہے، جو پاکستان میں پی ایس آئی کی پارٹنر تنظیم ہے جو لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تحریک کو مضبوط اور اس کی حمایت کر رہی ہے۔
دستاویزی فلم اور پی ایس آئی سے متعلق مزید معلومات کیلئے وزٹ کریں
https://peopleoverprof.it/campaigns/call-for-donations-for-psi-affiliates-in-pakistan-after-devastating-
floods?lang=en&id=13531&showLogin=true



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv