تازہ تر ین

گوگل نے پاکستان میں پہلے گروتھ لیب کا آغاز کردیا

لاہور:(ویب ڈیسک) انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے پاکستان میں پہلی ایپ گروتھ لیب کا آغاز کردیا۔ ترجمان گوگل کے مطابق گروتھ لیب پروگرام ایپ ڈیولپرز، اسٹوڈیوز اور کمپنیوں کی نشاندہی کرے گا، گروتھ لیب پاکستانی ایپ ڈیولپرز کو گوگل ماہرین کے تجربے سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کرے گا،ایپ گروتھ لیب کی بنیاد تعمیر،ترقی،اجرا اور وسعت دینے کے چار ستونوں پر ہے۔ گوگل ریجنل ڈائریکٹرفار پاکستان،بنگلہ دیش،سری لنکا فرحان قریشی کے مطابق پاکستانی ڈیولپرز کے لئے ایپ لیب پروگرام شروع کرنے پر مسرت ہے،پروگرام مقامی ڈیولپرز کی ایپس کو عالمی رسائی فراہم کرے گا۔ گروتھ لیب پروگرام سے دنیا کے لئے بہترین ایپ تیار کرنے کا پاکستانی ایکوسسٹم مرتب کرنا مقصود ہے،چار مہینے دورانیہ پر مشتمل پروگرام رواں سال جون میں شروع ہوگا، دلچسپی رکھنے والے ادارے،ایپ اورڈیولپمنٹ اسٹوڈیوزپروگرام میں شامل ہونے کے لئے 22 مئی 2023 تک درخواستیں دے سکتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv