تازہ تر ین

L’ORÉAL FUND FOR NATURE REGENERATION کی تین نئی سرمایہ کاری کے ساتھ حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی کوششوں میں تیزی

کراچی: (ویب ڈیسک) L’Oréal نے عالمی یوم ارض کے موقع پراپنے فنڈ برائے فطرت تخلیق نو کے تین نئے وصول کنندگان نیٹ زیرو،ریفورس ٹیرا اور مینگروز (تیمر)کا اعلان کیا ہے۔ان کا انتخاب مٹی میں کاربن کی جذبیت،تیمر اور جنگلات کی بحالی کیلئے ان کے جدید طور طریقوں اورماحولیات و مقامی آبادیوں پر دو رس مثبت اثرات مرتب کرنے کی صلاحیتوں کیلئے کیا گیا۔
کوپ15کے مطابق 10لاکھ حیاتیات کو پہلے ہی معدومیت کا خطرہ لاحق ہے اورزمین کی سطح کا 75فیصد نمایاں طور پر تبدیل ہوچکا ہے۔
L’Oréal ماحولیاتی تبدیلی پر بین الحکومتی پینل (آئی پی سی سی)کی جانب سے حیاتاتی تنوع کے تحفظ کی کوششوں میں عالمی تعاون پر مزید زور دینے کے ساتھ اپنی ویلیو چین سے بڑھکر حیاتیاتی تنوع کیلئے اپنی دیرینہ وابستگی کو تیز کررہا ہے۔L’Oréal آج تک کے منصوبوں میں 22ملین یورو کی فراہمی کے عہد کے ساتھ،مستند مہارت کے حامل شراکت داروں کے ساتھ انحطاط شدہ زمینوں اور تیمر کی تخلیق نو کے ساتھ ساتھ ساحلی علاقوں اور جنگلات کی بحالی میں تعاون کررہا ہے۔
تازہ ترین منصوبوں کا انتخاب اہم معیارات بشمول کاروباری ماڈل کی تیاری،معاشی عملداری،اور مثبت ماحولیاتی و سماجی اثرات پر مبنی مستعدی کے بعد کیا گیا۔
نیٹ زیرو ایک فرانسیسی آب و ہوا کا منصوبہ ہے جو کیمرون اور برازیل جیسے علاقوں میں کام کرتا ہے،جو زرعی باقیات کو biochar میں تبدیل کرکے ماحول سے طویل مدتی کاربن کے اخراج میں مہارت رکھتا ہے۔Biochar ایک مستحکم اور غیر آلودہ کاربن ہے،جسے انحطاط شدہ مٹی کو بہتر بنانے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔آئی پی سی سی نے اسے ایک قابل عمل حل کے طور پر تسلیم کیا ہے،جس میں ہر سال زمین کی فضاء سے دو ارب ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو ختم کرنے کی صلاحیت ہے۔
ریفووس ٹیرا کا مقصد چراگاہوں سے تباہ شدہ 2ہزار ہیکٹر اراضی کو بحال کرنا ہے،جو ایمیزون کو درپیش سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے۔یہ منصوبہ چھوٹے کسانوں کے ساتھ نئے درخت لگانے اور رونڈونیا کے نچلے علاقوں میں قدرتی تخلیق نو کیلئے ساز گار ماحول پیدا کرنے کیلئے کام کرے گا،جو کہ اس منصوبہ کے 75فیصدحصہ پر محیط ہے۔بقیہ25فیصد میں اسٹریٹجک پودے لگائے جائینگے جو قدرتی طور پر نئے جنگلات کو پھیلانے کیلئے جنگلی حیات کیلئے کشش کا باعث بنتے ہیں۔یہ منصوبہ برازیل کے سب سے بڑے شجرکاری و جنگلات(اے آر آر) منصوبوں میں سے ایک ہے۔
Mangroves.Now جنوبی ایشائی ممالک جیسے بنگلہ دیش،بھارت اور سری لنکا میں کمیونٹی پر مبنی تیمر کی بحالی کے منصوبوں میں سہولت فراہم کرے گا۔یہ خطہ گزشتہ تیس برسوں میں تیمر کے جنگلات کی کٹائی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے،Mangroves.Now مقامی این جی اوز کے ساتھ ملکر چھوٹے پیمانے کے منصوبوں کیلئے فنانسنگ تک رسائی فراہم کرے گا۔اس کا مقصد پہلے سے تباہ شدہ20ہزار ہیکٹر اراضی کی بحالی اور مقامی کمیونٹیز کے ساتھ مساوی فائدہ کے اشتراک ہے۔
L’Oréal گروپ کے انوائرمنٹل لیڈر شپ ڈائریکٹر Rachel Barré نے کہا کہ ”L’Oréal گروپ میں ہماری ماحولیاتی ذمہ داری،ہمارے کاروبار سے بڑھکر ہے،یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم آج کے چیلنجز جیسے حیاتیاتی تنوع کا کٹاؤ،اور اس کے سماجی و ماحولیاتی اثرات سے نمٹیں۔“
L’ORÉAL FUND FOR NATURE REGENERATION سب کیلئے زیادہ پائیدار مستقبل کی جانب ہماری کوششوں میں ایک اہم قوت ہے،دستخط شدہ نئے منصوبوں کے ساتھ،ہمارا مقصد کرہ ارض کی حیاتیاتی تنوع کی بحالی اور اس کے وافر ماحولیاتی نظام کو محفوظ رکھنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
L’Oréal گروپ کے چیف انوسٹمنٹ افسر Muriel Atias, نے کہا کہ ”جہاں مالیاتی کارکردگی اور ماحولیاتی،سماجی و اقتصادی اثرات ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوں،وہاں اقدار کی تخلیق کیلئے ہمارا وژن ایک ہے۔
L’ORÉAL FUND FOR NATURE REGENERATION نجی سرمایہ کے ذریعہ پائیدار قدر کی تخلیق کیلئے عمل انگیز ہے،جو طویل مدتی فائدہ کے ساتھ ماحولیاتی حل کی رفتار کو ممکن بناتا ہے،اپنی اثر انگیز سرمایہ کاری کی حکمت عملی کے ذریعہ،ہم ماہر مقامی شراکت داروں کے ساتھ حیاتیاتی تنوع کے نقصان سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔“
L’ORÉAL FUND FOR NATURE REGENERATION سال2010میں تشکیل دیا گیا تھا اور اسے50ملین یورو کی پر اثر سرمایہ کاری سے نوازا گیا۔L’Oréal نے 2011میں فنڈ کے پہلے دو وصول کنندگان،برطانیہ کے پہلے ری وائلڈنگ کاروباررئیل وائلڈ اسٹیٹس کمپنی(آر ڈبلیو ای سی) اورفرانس کے کاشتکاری کے شعبہ کو پائیدار طریقوں کی جانب منتقل کرنے والے RIZE کاربن فنانسنگ کے ناموں کا اعلان کیا گیا،اس فنڈ کا نظام Mirova Natural Capital کے ذمہ ہے،جوNatixis انوسٹمنٹ منیجرز کا ذیلی ادارہ ہے اورقدرتی سرمائے کی سرمایہ کاری کے علمبرداروں میں سے ایک ہے



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv