تازہ تر ین

بھارتی ریاست منی پور میں علیحدگی کا مطالبہ شدت اختیار کر گیا

منی پور: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست منی پور میں بھارت سے علیحدگی کا مطالبہ شدت اختیار کر گیا، وزیراعلیٰ نونگتھم بم بیرن سنگھ نے بھارتی حکومت کی طرف سے الحاق کا معاہدہ جعلی قرار دے ڈالا۔
منی پور کی جلا وطن حکومت کے وزیر اعلیٰ نونگتھم بم بیرن کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں واضح کیا گیا ہے کہ آزادی ایکٹ 1947ء کے تحت منی پور کی آزاد حیثیت کو تسلیم کیا گیا تھا، بھارت نے الحاق شدہ ریاستوں کو صوبوں میں بدل کر آزادی ایکٹ 1947ء کی خلاف ورزی کی۔
خیال رہے کہ منی پور میں آزادی اور بھارت سے علیحدگی کا مطالبہ 1949ء سے چل رہا ہے، 1980ء سے منی پور میں علیحدگی کی جدوجہد جاری ہے جس میں ہزاروں بھارتی فوجی، پولیس اہلکار اور عام شہری اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، 1972ء میں منی پور کو ریاست کا درجہ دے دیا گیا تھا۔
بھارت میں اس وقت 15 سے زائد ریاستوں میں آزادی اور علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں، آج کی یہ نفرت، تقسیم اور ہتک آمیز رویہ بھارتی نام نہاد جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv