تازہ تر ین

گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹوکن فیس کیساتھ ریڈیو فیس وصولی کی تجویز

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) تمام گاڑیوں کے مالکان سے رجسٹریشن اور ٹوکن فیس کی ادائیگی کے وقت 500 روپے فیس ریڈیو سبسکرپشن کی مد میں وصول کی تجویز دیدی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی ذیلی کمیٹی نے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کی مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے تمام گاڑیوں کے مالکان سے رجسٹریشن اور ٹوکن فیس کی ادائیگی کے وقت 500 روپے فیس ریڈیو سبسکرپشن کی مد میں وصول کی تجویز دیدی ہے۔
پی بی سی کے تمام ملازمین کو 20 رمضان سے قبل تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔
کمیٹی نے ریڈیو پاکستان کو مالی طور پر خودمختار ادارہ بنانے کا منصوبہ تیار کرنے کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری سہیل علی خان کو پی بی سی کا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا ہے اور سینیٹر عرفان صدیقی نے پی بی سی کو ایک جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی۔
یہ تجویز اور ہدایات سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی ذیلی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان الحق صدیقی نے پارلیمنٹ ہاوس میں سینیٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔
علاوہ ازیں سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد میں مبینہ کرپشن پر مینجمنٹ کمیٹی کو ریکارڈ سمیت آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv