تازہ تر ین

1000 سی سی سے کم پاور گاڑیوں کی فروخت میں 39 فیصد کمی

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) ملک بھر میں 1000 سی سی سے کم پاور کی گاڑیوں کی فروخت میں 8 ماہ میں 39 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے فروری تک کی مدت میں 1000 سی سی سے کم پاور کی 31285 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 39 فیصد کم ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں ڈالرز کی قلت اور سٹیٹ بینک کی جانب سے در آمدات کے لیے ایل سیز نہ کھولنے کے باعث خام مال کی درآمد کا معاملہ انتہائی سنگین صورتحال اختیار کرگیا ہے اور مقامی کار ساز کمپنی انڈس موٹرز نے چار روز کے لیے اپنا پلانٹ مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان کردیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv