تازہ تر ین

پی ٹی آئی کا مینار پاکستان جلسہ، پنجاب حکومت نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مینار پاکستان لاہور میں شیڈول جلسے کے حوالے سے نگران پنجاب حکومت نے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا۔
تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد دھماکا خیز مواد کے ساتھ لاہور پہنچ چکے ہیں، دہشتگردوں کی جانب سے سیاسی جلسے یا جلوس کی سکیورٹی پر تعینات قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے
اپنے ایک بیان میں نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامرمیر نے رکاوٹیں کھڑی کرکے لوگوں کو جلسے میں جانے سے نہیں روکنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے لاہور میں جلسہ گاہ کو جانے والے راستے بند نہیں کیے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی اجتماعات کی صورت میں دہشت گردی کے خطرات بڑھ جاتے ہیں، قانون نافذ کرنے والےاداروں کی جانب سے شہریوں کو تحفظ دینے کیلئے چیکنگ کی جا رہی ہے، تھریٹ الرٹ جاری ہونے کے بعد مخصوص مقامات پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کچھ کنٹینرز لگائے گئے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv