لاہور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ معاشی صورتحال کا براہ راست تعلق سیاسی صورتحال سے ہے، حکومت کا ہر شخص اربوں روپے لوٹ کرباہر لے گیا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اسمبلیوں کی تحلیل سے سیاسی عمل آگے بڑھے گا، تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں اور 11 سو ارب روپے چھوڑے جارہے ہیں، دو فنانس منسٹر کے درمیان تماشا لگا ہوا ہے، غیر سنجیدہ حکومت ہے، دورے کرلیں، آتا جاتا کچھ نہیں ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کل اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ کا اعلان کریں گے، پاکستان کی معیشت مسلسل گرتی جارہی ہے، وزیرخارجہ کے دوروں پر پونے دو ارب روپے خرچ کیے گئے، سفارتخانوں میں تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں، ملک میں استحکام کیلئے انتخابات ہی واحد حل ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ انہوں نے کرپشن اور دہشت گردی کے مقدمات بنائے مگر ناکام ہوئے، مختلف آڈیو ریکارڈ کی گئیں اور انہیں جوڑا گیا، تمام آڈیوز میں ٹوٹے جوڑے گئے ہیں، آڈیوز کوئی مستند نہیں ہیں، مختلف آڈیوز ریکارڈ کی گئیں اور پھر ان کو آپس میں جوڑا گیا، جوسمجھتےہیں ان آڈیوز سے عمران خان کو نقصان ہوگا وہ خیالوں کی دنیا سے باہر آجائیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

