تازہ تر ین

بھارت نے ملائیشیا کو 18 لائٹ لڑاکا طیارے فروخت کرنے کی پیشکش کردی

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت نے ملائیشیا کو 18 لائٹ لڑاکا طیارے (ایل سی اے) ’تیجس‘ فروخت کرنے کی پیشکش کی ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے کہا کہ ارجنٹائن، آسٹریلیا، مصر، امریکا، انڈونیشیا اور فلپائن نے بھی ایل سی اے کی خریداری میں میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت، غیر جیٹ طیاروں کی برآمد کے لیے سفارتی کوششیں بھی کر رہی ہے۔ ایل سی اے تیجس کو ڈیزائن سمیت دیگر چیلنجوں کا سامنا بھی رہا ہے اور اس سے قبل بھارتی بحریہ نے تیجس کو مسترد کر دیا تھا۔
وزارت دفاع نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ بھارت ایروناٹکس نے گزشتہ برس اکتوبر میں رائل ملائیشین ایئر فورس کی جانب سے 18 جیٹ طیاروں کی تجویز کی درخواست کا جواب دیا، جس میں دو نشستوں والا تیجس والے ورژن کو فروخت کرنے کی پیشکش کی گئی۔
بھارت کے جونیئر وزیر دفاع اجے بھٹ نے پارلیمنٹ کے ممبران کو ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ’دیگر ممالک جنہوں نے ایل سی اے طیاروں میں دلچسپی ظاہر کی ہے وہ ارجنٹینا، آسٹریلیا، مصر، امریکہ، انڈونیشیا اور فلپائن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک اسٹیلتھ فائٹر جیٹ بنانے پر بھی کام کررہا ہے لیکن قومی سلامتی کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے ٹائم لائن دینے سے گریزکیا دوسری جانب برطانیہ نے اپریل میں کہا تھا کہ وہ اپنے لڑاکا طیارے بنانے کے بھارتی کے عزائم کی حمایت کرے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv