تازہ تر ین

دورہ سری لنکا،قومی ٹیم کا پریکٹس کیمپ لگ گیا

راولپنڈی : (ویب ڈیسک) دورہ سری لنکا کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کیمپ راولپنڈی میں شروع گیا۔
قومی ٹیسٹ اسکواڈ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گیا۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
قومی ٹیسٹ اسکواڈ نےراولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کر دی ہے۔ قومی ٹیم 4 گھنٹے طویل ٹریننگ سیشن کرے گی۔
قومی ٹیسٹ اسکواڈ یکم جولائی تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کی سرگرمیوں میں مصروف رہے گا۔
اظہر علی، شان مسعود اور محمد رضوان کاؤنٹی کرکٹ میں مصروفیت کے سبب کیمپ کا حصہ نہیں بنیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز 16 جولائی سے کھیلی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv