تازہ تر ین

پولنگ کے دوران کسی بھی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے گا، چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ پولنگ کے دوران کسی بھی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔
چیف الیکشن کمشنر نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات اور سوات میں ضمنی انتخاب کے موقع پر بیان دیا کہ تمام ووٹرز بلاخوف وخطر اپنا قومی فریضہ ادا کریں اور پولنگ میں کسی بھی قسم کی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں مرکزی مانیٹرنگ و شکایت سیل قائم کیا گیا ہے اور پولنگ کے دوران کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کراچی اور خیبر پختونخوا میں بھی صوبائی مانیٹرنگ و شکایت سیل قائم کر دیا گیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز اور مانیٹرنگ ٹیموں کو چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی ادارے پر امن پولنگ کو یقینی بنائیں، بد امنی اور خلل ڈالنے والوں کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv